مولانا انیس الرحمان درخواستی شہیدؒ

   
تاریخ : 
اکتوبر ۱۹۹۷ء

حافظ الحدیث حضرت مولانا محمد عبد اللہ درخواستیؒ کے نواسے اور جامعہ انوارالقرآن آدم ٹاؤن نارتھ کراچی کے شیخ الحدیث حضرت مولانا انیس الرحمان درخواستیؒ کو گزشتہ جمعہ کے روز کراچی میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم انتہائی شریف الطبع انسان اور عمدہ تعلیمی ذوق رکھنے والے مدرس عالم دین تھے، حضرت درخواستیؒ کے علوم و روایات کے امین تھے اور چند سال قبل انہوں نے مدرسہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ میں دورۂ تفسیر بھی کیا تھا۔ ان کے قاتلوں کے بارے میں ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا جبکہ انہیں خانپور میں نماز جنازہ کے بعد دین پور شریف کے تاریخی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ہے۔ ہم اس جانکاہ صدمہ میں شہید کے بڑے بھائی شیخ الحدیث حضرت مولانا شفیق الرحمان درخواستیؒ اور ان کے دیگر اہل خاندان کے ساتھ شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کریں، آمین یا رب العالمین۔ اس کے ساتھ ہی ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتلوں کا بلاتاخیر سراغ لگا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور مذہبی دہشت گردی کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

   
2016ء سے
Flag Counter