تعارف

نام

  • محمد عبد المتین خان زاہد
    المعروف   ابوعمار زاہد الراشدی

ولدیت

  • مولانا محمد سرفراز خان صفدرؒ

پیدائش

  • ۲۸ اکتوبر ۱۹۴۸ء بمقام گکھڑ، ضلع گوجرانوالہ، پاکستان

قوم

  • سواتی پٹھان

آبائی گاؤں

  • اچھڑیاں، ضلع مانسہرہ (ہزارہ)

تعلیم

  • حفظ قرآن کریم (مدرسہ تجوید القرآن گکھڑ)
  • فاضل درس نظامی (مدرسہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ)
  • فاضل وفاق المدارس العربیہ پاکستان (مساوی ایم اے عربی و اسلامیات)

تدریسی خدمات

  • مدرس درس نظامی (مدرسہ انوار العلوم گوجرانوالہ ۱۹۷۰ء تا ۱۹۹۰ء)
  • صدر مدرس و ناظم تعلیمات (جامعہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ ۲۰۰۰ء تا حال)
  • الشریعہ اکادمی گوجرانوالہ میں مختلف مضامین کی مستقل تدریس
  • مختلف جامعات میں بطور مہمان لیکچرار، وقتاً فوقتاً خطاب

سیاسی خدمات

  • سیکرٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام پاکستان (مولانا مفتی محمودؒ کے نائب کی حیثیت سے ۱۹۷۵ء تا ۱۹۸۰ء)
  • ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام پاکستان (۱۹۸۰ء تا ۱۹۹۰ء)
  • سیکرٹری جنرل پاکستان قومی اتحاد پنجاب (۱۹۷۷ء تا ۱۹۷۹ء)
  • نائب صدر اسلامی جمہوری اتحاد، پنجاب (۱۹۸۷ء تا ۱۹۹۰ء)

تحریری خدمات

  • ۱۹۶۵ء سے اب تک مختلف اخبارات و جرائد میں علمی، سیاسی اور قومی مسائل پر کم و بیش چار ہزار کے لگ بھگ مضامین و مقالات اور متعدد عنوانات پر کتابی مجموعے اب تک شائع ہوئے ہیں۔

قومی و دینی تحریکات میں حصہ

  • ۱۹۷۴ء کی تحریک ختم نبوت
  • ۱۹۷۶ ءکی تحریک واگزاریٔ مسجد نور، گوجرانوالہ
  • ۱۹۷۷ء کی تحریک نظام مصطفیؐ
  • ۱۹۸۴ء کی تحریک ختم نبوت اور
  • ۱۹۸۷ء کی تحریک ’’شریعت بل‘‘ میں سرگرم کردار ادا کیا اور ڈسٹرکٹ جیل گوجرانوالہ، کیمپ جیل لاہور اور ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں مختلف اوقات میں کئی ماہ گزارے۔

تنظیمی خدمات

  • سیکرٹری جنرل پاکستان شریعت کونسل (۱۹۹۸ء تا حال)
  • بانی و سرپرست ورلڈ اسلامک فورم لندن (۱۹۹۵ء تا حال)
  • سیکرٹری اطلاعات کل جماعتی مجلس عمل تحفظ ختم نبوت پاکستان
  • سیکرٹری اطلاعات متحدہ علماء کونسل (۱۹۸۵ء تا ۱۹۹۰ء)
  • سینئر نائب صدر ملی مجلس شرعی پاکستان (تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا مشترکہ فورم)
  • کنوینر رابطہ کمیٹی تحریک انسداد سود پاکستان

صحافتی خدمات (۱۹۶۵ء تا حال)

  • رپورٹر روزنامہ وفاق لاہور
  • مدیر ہفت روزہ ترجمان اسلام لاہور
  • مضمون نگار ہفت روزہ خدام الدین لاہور
  • مدیر اعلیٰ ماہنامہ الشریعہ گوجرانوالہ
  • کالم نگار روزنامہ اوصاف اسلام آباد ( ۱۹۹۵ء تا ۲۰۰۰ء اور ۲۰۱۴ء تا حال)
  • کالم نگار روزنامہ اسلام لاہور ( ۲۰۰۱ء تا حال)

دیگر ذمہ داریاں

  • خطیب مرکزی جامع مسجد گوجرانوالہ (۱۹۷۰ء تا حال)
  • رکن صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی حکومت پنجاب
  • بانی و ڈائریکٹر الشریعہ اکادمی گوجرانوالہ(۱۹۸۹ء تا حال)
  • رکن قومی علماء مشائخ کونسل حکومت پاکستان
  • رکن پنجاب قرآن بورڈ حکومت پنجاب
  • رکن ضلعی امن کمیٹی گوجرانوالہ

بیرونی تعلیمی و تبلیغی دورے

  • سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بنگلہ دیش، کینیا، ایران، مصر، ترکی، ازبکستان، بھارت، امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، افغانستان، جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ۔
2016ء سے
Flag Counter