پشاور میں تنفیذِ حلال کونسل کا اجلاس

بعد الحمد والصلوٰۃ۔ تنفیذ حلال کونسل کے اس اہم اجلاس میں شرکت پر آپ سب دوستوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، اللہ تعالیٰ قبولیت و ثمرات سے نوازیں، آمین یا رب العالمین۔ عقیدہ و عبادت کے بعد آسمانی تعلیمات میں جس بات پر سب سے زیادہ زور دیا گیا ہے وہ حلال و حرام کے مسائل اور احکام ہیں۔ حضرات انبیاء کرام علیہم السلام نے ہر دور میں حلال و حرام کے بارے میں آسمانی تعلیمات کی پابندی کی تلقین فرمائی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۸ اکتوبر ۲۰۲۵ء

جب حضرت عبد اللہ بن عمرؓ نے حضرت عثمان بن عفانؓ کا دفاع کیا

بعد الحمد والصلوٰۃ۔ بخاری شریف کی روایت ہے، حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے بعد کا واقعہ ہے۔ شہید ہو چکے تھے، صورتحال تبدیل ہو چکی تھی۔ ظاہر بات ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت میں مسلمان کہلانے والوں کا ہی گروہ تھا۔ انہی کا ’’کارنامہ‘‘ تھا یہ۔ تو حضرت عثمانؓ کے مخالفین بھی موجود تھے۔ رہے ہیں۔ اور بخاری شریف کے اندر جو اصطلاحات استعمال ہوئی ہیں نا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

یکم ستمبر ۲۰۱۹ء

اعمالِ صالحہ اور ان کی حفاظت

میرے لیے یہ خوشی اور سعادت کی بات ہے کہ جامعہ بنوریہ کے اس نشریاتی پروگرام میں حاضری اور مختلف سامعین، ناظرین سے گفتگو اور بالواسطہ ملاقات کا موقع ملا ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ہماری اس گفتگو کو قبول فرمائیں، کچھ مقصد کی باتیں کہنے سننے کی توفیق عطا فرمائیں، اور دینِ حق کی جو بات علم میں آئے، سمجھ میں آئے، اللہ پاک عمل کی توفیق سے بھی نوازیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۰ جون ۲۰۱۶ء

فلسطین کے بارے میں صدر ٹرمپ کا منصوبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطین کے بارے میں جو نیا منصوبہ سامنے آیا ہے وہ پوری صورت حال کو نئے رخ پر ڈھالنے کا منصوبہ ہے جس کے بارے میں مسلم حکمرانوں اور دانش وروں کے سنجیدہ غور و خوض کی ضرورت ہے۔ ہمارے خیال میں بیت المقدس کے حوالہ سے یہود و نصاریٰ کی قدیمی کشمکش نے نیا پینترا بدلا ہے اور مسیحی فریق نے، جو اس سے قبل پس منظر میں تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

یکم اکتوبر ۲۰۲۵ء

اسلام کا فلسفۂ محبت

بعد الحمد والصلوٰۃ۔ حضراتِ محترم، قرآن پاک کے حوالے سے آج میں اس پہلو پر کچھ عرض کرنا چاہوں گا، آج دنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے منایا گیا ہے جس کو محبت کے عنوان سے تعبیر کیا جاتا ہے کہ یہ یومِ محبت ہے۔ اس کا تاریخی پس منظر کیا ہے، میں اس طرف نہیں جاؤں گا۔ محبت کا لفظ کیا ہے؟ قرآن پاک نے اور جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے محبت کا کیا مفہوم بیان کیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۴ فروری ۲۰۲۳ء

صدر ٹرمپ اور شریعتِ اسلامیہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے مسلمان میئر صادق خان کا ذکر کرتے ہوئے یہ شوشہ چھوڑا کہ وہ لندن میں شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں، جس پر مختلف حلقوں میں بحث و تمحیص کا سلسلہ جاری ہے۔ اس پر پہلی بات تو یہ عرض کرنے کی ضرورت ہے کہ ’’شریعت‘‘ آسمانی تعلیمات کے معاشرتی احکام و قوانین کو کہا جاتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۸ ستمبر ۲۰۲۵ء

ختمِ نبوت کانفرنسوں کا ریفرنڈم

ہمارا ایمانی تقاضا اور قومی اور ملی تقاضا یہ ہے کہ ایسے اجتماعات کو زیادہ سے زیادہ کامیاب کرنے کی کوشش کی جائے۔ اور جلسہ سننے کی نیت سے نہیں بلکہ اس نیت سے کہ ہم ریفرنڈم کا اظہار کر رہے ہیں کہ پاکستانی قوم آج بھی سن ۵۳ء کی طرح، سن ۷۴ء کی طرح، سن ۸۴ء کی طرح تحفظِ ختمِ نبوت کے لیے اور تحفظِ ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے متحد ہے اور کسی بھی سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۶ ستمبر ۲۰۲۵ء

’’مسئلہ قادیانیت‘‘

تحریکِ ختمِ نبوت میں جن ممتاز صحافیوں نے نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں اور اپنی صلاحیتوں سے تحریکِ ختمِ نبوت کو بھرپور فائدہ پہنچایا ہے ان میں روزنامہ جرأت کے مدیر اعلیٰ جناب جمیل اطہر قاضی ممتاز حیثیت رکھتے ہیں۔ زیر نظر کتاب میں انہوں نے ختمِ نبوت کی عظیم جدوجہد کے اپنے مشاہدات و تجربات کے ساتھ ساتھ بہت سی مفید معلومات کو مرتب طور پر پیش کیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۵ ستمبر ۲۰۲۵ء

خطابت: دعوت و دفاعِ اسلام کا ذریعہ

بعد الحمد والصلوٰۃ۔ حضراتِ علماء کرام، محترم بزرگو، دوستو، بھائیو اور ساتھیو۔ سب سے پہلے مجلس صوت الاسلام کو، مجلس کے روحِ رواں مفتی ابوہریرہ صاحب کو، ان کے رفقاء کی ساری ٹیم کو، اور ان کے سرپرستِ اعلیٰ حضرت مولانا مفتی محی الدین صاحب کو اس مسلسل پیشرفت پر مبارکباد دیتا ہوں۔ جب مجلس تشکیل پائی تھی تب بھی میں حاضر ہوا تھا، وقتاً‌ فوقتاً‌ حاضر ہوتا رہا ہوں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۰۱۴ء

حضرت قاضی مظہر حسینؒ کا جملہ جس نے زندگی بدل دی

بعد الحمد والصلوٰۃ۔ ما شاء اللہ آپ حضرات کو یوں بیٹھا دیکھ کر مجھے ساٹھ سال پہلے کا وہ اپنا منظر سارا یاد آ گیا ہے۔ نصرۃ العلوم میں سب سے پہلے طلباء کی انجمن بنائی تھی، میں اس کا بانی ہوں۔ آج جمعرات ہے نا؟ جمعرات کو ہم اکٹھے ہوا کرتے تھے، تقریری مقابلے بھی کرتے تھے، تقریریں بھی کرتے تھے، مناظرے بھی کرتے تھے، اور سب کچھ کرتے تھے جو آپ لوگ کر رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

Pages


2016ء سے
Flag Counter