حضرت مولانا حافظ محمد عابدؒ، مولانا حافظ محمد نعیم الحق نعیمؒ

   
تاریخ اشاعت: 
۱۶ فروری ۱۹۹۹ء

خانقاہ سراجیہ کندیاں ضلع میانوالی کے سجادہ نشین حضرت مولانا خواجہ خان محمد مدظلہ کے رفیق خاص حضرت مولانا حافظ محمد عابدؒ گزشتہ ہفتے انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ وہ خانقاہ سراجیہ کے مسند نشین حضرت مولانا محمد عبد اللہ سلیم پوری قدس سرہ العزیز کے فرزند تھے اور انتہائی شریف النفس اور نیک دل عالم دین تھے۔ اللہ تعالیٰ انہیں جوارِ رحمت میں جگہ دیں اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائیں، آمین یا رب العالمین۔ ہم اس غم میں مرحوم کے اہل خاندان اور خانقاہ سراجیہ کے احباب کے ساتھ شریک ہیں۔

معروف اہل حدیث عالم دین اور ہفت روزہ الاعتصام لاہور کے مدیر مولانا حافظ محمد نعیم الحق نعیمؒ گزشتہ روز ریل کے ایک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا اور ہفت روزہ الاعتصام میں کچھ عرصہ سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ اللہ تعالیٰ انہیں جوارِ رحمت میں جگہ دیں اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق سے نوازیں، آمین یا رب العالمین۔ ہم اس غم میں مرحوم کے اہل خاندان اور ہفت روزہ الاعتصام لاہور کے عملہ کے ساتھ شریک ہیں۔

   
2016ء سے
Flag Counter