فقہ پر ضروری عبور اور استنباط و استخراج میں دسترس رکھنے والے علماء کی موجودہ کھیپ زیادہ تر سن رسیدہ علماء پر مشتمل ہے اور ان میں سے بھی بیشتر وہ ہیں جو مدارس میں تدریس و تعلیم کے فرائض ادا کرنے میں مصروف ہیں۔ جبکہ ہمارے مدارس سے ہر سال سند فراغت حاصل کرنے والے نوجوان علماء میں ایسے افراد کا تناسب بہت کم ہے جنہیں علم اور علمی مسائل سے دلچسپی ہو اور وہ اپنا وقت اور صلاحیتیں علمی و تحقیقی امور پر ’’ضائع‘‘ کرنا پسند کرتے ہوں۔