تخصصات کا تعارف و پس منظر اور دعوت و ارشاد کے دائرے
میں آج تخصص فی الدعوۃ والارشاد کا پس منظر، مقاصد اور الشریعہ اکادمی کی ماضی کی سرگرمیوں کے حوالے سے تمہیدی گزارشات کروں گا اور ان شاء اللہ العزیز اتوار سے باقاعدہ کلاسوں کا آغاز ہو جائے گا۔ میرے ذمہ ایک تو آج کے تقاضوں کو سامنے رکھ کر حضرت امام شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ کی تصنیف ’’حجۃ اللہ البالغہ‘‘ کی تدریس ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اکبر بادشاہ کے ’’دینِ الٰہی‘‘ کے خلاف علماء و مشائخ کی جدوجہد
الشریعہ اکادمی ہاشمی کالونی گوجرانوالہ میں کچھ عرصہ قبل تک فکری نشستوں کا سلسلہ چلتا رہا ہے، کرونا کے باعث تعطل ہوا تو وقفہ زیادہ ہو گیا۔ اس سال پھر سے ان کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ہر پیر کو مغرب کی نماز کے بعد ہفتہ وار فکری نشست ہوتی ہے، اس سال کا عنوان ’’برصغیر کی دینی و ملی تحریکات‘‘ طے پایا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ملکی صورتحال اور علماء کرام کا موقف
ملی مجلسِ شرعی پاکستان کے زیر اہتمام ۲۰ مئی ۲۰۲۳ء کو علماء اکادمی، منصورہ، لاہور میں جماعتِ اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کی میزبانی میں مختلف مکاتبِ فکر کے سرکردہ علماء کرام اور دینی راہنماؤں کا ایک مشاورتی اجلاس راقم الحروف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چند اہم قومی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے بارے میں اجتماعی موقف طے کیا گیا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
پریس ریلیز — ۱۸ مئی ۲۰۲۳ء
اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی طرف سے 27 مئی 2023ء بروز ہفتہ کو سودی نظام کے خلاف جدوجہد کے حوالے سے سیمینار کے انعقاد کا اعلان خوش آئند ہے اور ہمیں امید ہے کہ کراچی کے قومی حرمت سود سیمینار کی طرح اسلام آباد کا یہ سیمینار بھی سودی نظام کے خلاف جدوجہد میں مؤثر پیشرفت کا باعث ہو گا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
قرآنِ کریم: انسانی سماج کی گائیڈ بک
ابھی رمضان المبارک کا مہینہ گزرا ہے، جو پوری دنیا میں قرآن مجید کا مہینہ ہوتا ہے۔ قرآن مجید اپنے دائرے میں کام کر رہا ہے اور دنیا کا کوئی علاقہ اس سے خالی نہیں ہے۔ آج سے پچاس سال پہلے جن علاقوں میں قرآن مجید نہیں پڑھا جاتا تھا وہاں آج پڑھا جاتا ہے۔ جن ممالک میں قرآن مجید کا داخلہ بند تھا وہاں اب تراویح میں قرآن مجید سنایا جاتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
شادی گھر کا نظم ۔ مسجد کا ایک اور معاشرتی کردار
مسلم معاشرہ میں مسجد کے معاشرتی کردار کے حوالے سے میں اپنے بیانات اور مضامین میں ایک عرصہ سے گزارش کر رہا ہوں کہ عبادات ، دینی تعلیم ، دعوت و تبلیغ، اور ذکر و اذکار کے حوالے سے تو مسجد معاشرہ میں کردار ادا کر رہی ہے اور اس کے اثرات و برکات بھی نمایاں محسوس ہو رہے ہیں، مگر اس میں رفاہِ عامہ ، مصالحت و کونسلنگ، اور طبقاتی مفاہمت و ہم آہنگی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
محدثین اورفقہاء کا دائرہٴ کار اورمنہجِ عمل
جناب سرور کائنات حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر اسے اپنی امت کے ساتھ اجتماعی طور پر الوداعی ملاقات قرار دیتے ہوئے مختلف خطبات میں بہت سی ہدایات دی تھیں اور ان ارشادات و ہدایات کے بارے میں یہ تلقین فرمائی تھی کہ ’’فلیبلغ الشاھد الغائب فرب مبلغ اوعٰی لہ من سامع‘‘ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ہیں تلخ بہت بندۂ مزدور کے اوقات
یکم مئی کو عام طور پر دنیا بھر میں محنت کشوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے جو امریکہ کے شہر شکاگو میں مزدوروں کے حقوق کے لیے جانوں کی قربانی دینے والے مزدوروں کی یاد میں ہوتا ہے، اس میں مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق و مفادات کی بات ہوتی ہے اور محنت کشوں کی تنظیموں کے علاوہ دیگر طبقات بھی ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
قسم اور خیر کے کام
آج قسم کے حوالے سے ایک ضروری پہلو پر بات کرنا چاہتا ہوں کہ اگر کسی وقت حالات سے مجبور ہر کر کوئی ایسی قسم اٹھا لی جس کے بارے میں بعد میں احساس ہوا کہ یہ قسم نہیں اٹھانی چاہیے تھی یا یہ قسم کسی خیر کے کام میں رکاوٹ بن رہی ہے تو ایسے موقع پر اسلام کی تعلیم کیا ہے اور جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتِ مبارکہ کیا ہے؟ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ایک عشرہ حرمین شریفین کے بابرکت ماحول میں
حرمین شریفین کی حاضری کسی بھی مسلمان کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے اور برکتوں کے اس ماحول میں وقت گزارنے کی تمنا ہر مسلمان کے دل میں انگڑائی لیتی رہتی ہے۔ اللہ رب العزت کا بے پناہ فضل و کرم ہے کہ اس نے زندگی میں متعدد بار یہ سعادت نصیب فرمائی ہے اور اس سے بڑا کرم یہ کہ اکثر اوقات یہ حاضری کسی پیشگی منصوبہ بندی کے بغیر ہوتی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- 1
- 2
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »