مسلم سلطنتوں کے حکمرانوں کا یہ ذوق رہا ہے کہ وہ اصحابِ علم ودانش اور اربابِ فن وحکمت کی حوصلہ افزائی کے طریقے نکالتے رہتے تھے۔ لیکن مسلم حکومتوں کا موجودہ تناظر اس قسم کے ذوق سے نہ صرف خالی نظر آتا ہے بلکہ اس کے برعکس حوصلہ شکنی حتٰی کہ کردارکشی کے رجحانات بھی سامنے آتے رہتے ہیں۔