تعارف
نام
- محمد عبد المتین خان زاہد
المعروف ابوعمار زاہد الراشدی
ولدیت
- مولانا محمد سرفراز خان صفدرؒ
پیدائش
- ۲۸ اکتوبر ۱۹۴۸ء بمقام گکھڑ، ضلع گوجرانوالہ، پاکستان
قوم
آبائی گاؤں
- اچھڑیاں، ضلع مانسہرہ (ہزارہ)
تعلیم
- حفظ قرآن کریم (مدرسہ تجوید القرآن گکھڑ)
- فاضل درس نظامی (مدرسہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ)
- فاضل وفاق المدارس العربیہ پاکستان (مساوی ایم اے عربی و اسلامیات)
تدریسی خدمات
- مدرس درس نظامی (مدرسہ انوار العلوم گوجرانوالہ ۱۹۷۰ء تا ۱۹۹۰ء)
- صدر مدرس و ناظم تعلیمات (جامعہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ ۲۰۰۰ء تا حال)
- الشریعہ اکادمی گوجرانوالہ میں مختلف مضامین کی مستقل تدریس
- مختلف جامعات میں بطور مہمان لیکچرار، وقتاً فوقتاً خطاب
سیاسی خدمات
- سیکرٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام پاکستان (مولانا مفتی محمودؒ کے نائب کی حیثیت سے ۱۹۷۵ء تا ۱۹۸۰ء)
- ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام پاکستان (۱۹۸۰ء تا ۱۹۹۰ء)
- سیکرٹری جنرل پاکستان قومی اتحاد پنجاب (۱۹۷۷ء تا ۱۹۷۹ء)
- نائب صدر اسلامی جمہوری اتحاد، پنجاب (۱۹۸۷ء تا ۱۹۹۰ء)
تحریری خدمات
- ۱۹۶۵ء سے اب تک مختلف اخبارات و جرائد میں علمی، سیاسی اور قومی مسائل پر کم و بیش چار ہزار کے لگ بھگ مضامین و مقالات اور متعدد عنوانات پر کتابی مجموعے اب تک شائع ہوئے ہیں۔
قومی و دینی تحریکات میں حصہ
- ۱۹۷۴ء کی تحریک ختم نبوت
- ۱۹۷۶ ءکی تحریک واگزاریٔ مسجد نور، گوجرانوالہ
- ۱۹۷۷ء کی تحریک نظام مصطفیؐ
- ۱۹۸۴ء کی تحریک ختم نبوت اور
- ۱۹۸۷ء کی تحریک ’’شریعت بل‘‘ میں سرگرم کردار ادا کیا اور ڈسٹرکٹ جیل گوجرانوالہ، کیمپ جیل لاہور اور ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں مختلف اوقات میں کئی ماہ گزارے۔
تنظیمی خدمات
- سیکرٹری جنرل پاکستان شریعت کونسل (۱۹۹۸ء تا حال)
- بانی و سرپرست ورلڈ اسلامک فورم لندن (۱۹۹۵ء تا حال)
- سیکرٹری اطلاعات کل جماعتی مجلس عمل تحفظ ختم نبوت پاکستان
- سیکرٹری اطلاعات متحدہ علماء کونسل (۱۹۸۵ء تا ۱۹۹۰ء)
- سینئر نائب صدر ملی مجلس شرعی پاکستان (تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا مشترکہ فورم)
- کنوینر رابطہ کمیٹی تحریک انسداد سود پاکستان
صحافتی خدمات (۱۹۶۵ء تا حال)
- رپورٹر روزنامہ وفاق لاہور
- مدیر ہفت روزہ ترجمان اسلام لاہور
- مضمون نگار ہفت روزہ خدام الدین لاہور
- مدیر اعلیٰ ماہنامہ الشریعہ گوجرانوالہ
- کالم نگار روزنامہ اوصاف اسلام آباد ( ۱۹۹۵ء تا ۲۰۰۰ء اور ۲۰۱۴ء تا حال)
- کالم نگار روزنامہ اسلام لاہور ( ۲۰۰۱ء تا حال)
دیگر ذمہ داریاں
- خطیب مرکزی جامع مسجد گوجرانوالہ (۱۹۷۰ء تا حال)
- رکن صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی حکومت پنجاب
- بانی و ڈائریکٹر الشریعہ اکادمی گوجرانوالہ(۱۹۸۹ء تا حال)
- رکن قومی علماء مشائخ کونسل حکومت پاکستان
- رکن پنجاب قرآن بورڈ حکومت پنجاب
- رکن ضلعی امن کمیٹی گوجرانوالہ
بیرونی تعلیمی و تبلیغی دورے
- سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بنگلہ دیش، کینیا، ایران، مصر، ترکی، ازبکستان، بھارت، امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، افغانستان، جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ۔