لفظ ربوٰا کے بارے میں بے معنی تکرار کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے کہ اس سے مراد کون سا سود ہے اور بینکوں کا سود اس میں شامل ہے یا نہیں۔ حالانکہ قرآنِ کریم نے جب ربوٰا کو حرام قرار دیا تو نبی کریم ﷺ نے اس وقت تجارت اور قرض وغیرہ کے تمام شعبوں میں جو بھی سود جاری تھا سب ختم کر دیا تھا۔