قرآن و سنت کیوں لازم و ملزوم ہیں؟ حضرت علیؓ نے حضرت عبد اللہ بن عباسؓ کو خوارج کے پاس مذاکرات کیلئے بھیجتے ہوئے فرمایا کہ قرآن سے (براہ راست) استدلال نہ کرنا کیونکہ اس کے الفاظ میں مختلف معانی کا احتمال ہوتا ہے، سنتِ رسولؐ کی بنیاد پر بات کرنا وہ اس سے فرار کا راستہ نہیں پائیں گے۔