عربی قرآن و سنت کی زبان ہے اور ایک مسلمان کیلئے اس کی تعلیم اساسی حیثیت رکھتی ہے، مگر قیام پاکستان کے بعد سے اب تک اسے وہ درجہ نہیں مل سکا جو اس کا حق ہونے کے ساتھ ساتھ مسلم معاشرے کی بنیادی ضرورت بھی ہے۔ حتیٰ کہ دینی مدارس میں بھی عربی زبان محض کتاب فہمی تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔