اللہ پر بھروسہ اور ملکی معیشت کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار صاحب کی باتیں اچھی ہیں مگر اللہ تعالیٰ کی مدد ’’حتٰی یغیّروا ما بانفسہم‘‘ کے ساتھ مشروط ہے، اسباب کے دائرے میں سب کچھ ہمیں خود کرنا ہو گا اور اس سلسلہ میں سب سے پہلا ہدف قومی خودمختاری کی بحالی ہونا چاہیئے۔