اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے اسلام آباد اجلاس میں افغان قوم کیلئے جن احساسات و جذبات کا اظہار کیا گیا ہے وہ خوش آئند مگر ناکافی ہے۔ اصل ضرورت امارتِ اسلامی افغانستان کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے ’’افغان جہاد‘‘ کے فطری اور منطقی نتائج کے حصول میں ان کے ساتھ سنجیدہ تعاون کی ہے۔