دنیائے انسانیت کو دینی تعلیمی اداروں کے اس کردار کا معترف ہونا چاہیئے کہ وہ آسمانی تعلیمات اور وحیٔ الٰہی کے مستند ذخیرے کی حفاظت اور نسل در نسل منتقلی کی ذمہ داری کامیابی سے نبھاتے چلے آ رہے ہیں۔ اور یہی آج کے عالمی تناظر میں دینی مدارس کا درست تعارف ہے۔