دینی تعلیم قوم کی ایک لازمی ضرورت ہے، اسے جب اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ریاستی نظامِ تعلیم نے پورا نہیں کیا تو قوم نے اس کیلئے کوئی اور راستہ نکالنا ہی تھا۔ اس لیے غیر سرکاری سطح پر دینی مدارس کی موجودگی اور ان کے ساتھ قوم کے ہر طبقہ کے بھرپور تعاون کی بڑی وجہ یہی ہے۔