’’سزاؤں اور جنگوں کے قوانین و اخلاقیات‘‘
آج کے ماحول میں مروجہ عالمی و قومی قوانین معاشرتی معاملات سے مذہب کی لاتعلقی پر تشکیل پاتے ہیں اور چلائے جا رہے ہیں؛ اس لیے آسمانی تعلیمات اور وحی الٰہی نے معاشرتی امن و نظم اور عدل و انصاف کے ساتھ ساتھ عالمی و بین الاقوامی تعلقات و معاملات کے لیے جو قوانین دیے ہیں اور جن پر ہزاروں سال عمل ہوتا رہا ہے وہ قصۂ پارینہ قرار دے کر بالائے طاق رکھ دیے گئے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
فہمِ قرآن کریم کا ایک بنیادی اصول
حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا معمول تھا کہ قرآن کریم کی کسی آیت کا مفہوم و مصداق سمجھنے میں دقت پیش آتی تھی یا مغالطہ ہو جاتا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں دریافت کرتے تھے یا اس آیت پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل دیکھتے تھے اور اس کے مطابق آیتِ کریمہ کا مفہوم و مصداق سمجھ جاتے تھے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
بخاری شریف کی کتاب العلم: اساتذہ کا تربیتی نصاب
اقرأ روضۃ الاطفال ٹرسٹ کے پروگراموں میں وقتاً فوقتاً حاضری کا موقع ملتا رہتا ہے اور یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ ہمارے بزرگوں بالخصوص حضرت مولانا مفتی ولی حسن، حضرت مولانا مفتی احمد الرحمٰن، حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی رحمہم اللہ تعالیٰ اور دیگر بزرگوں کا لگایا ہوا یہ پودا اب تن آور درخت کی صورت میں ملک بھر میں اپنے ثمرات و فیوض کو بکھیر رہا ہے اور مولانا مفتی محمد جمیل خان شہیدؒ اور ان کے رفقاء ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
سودی نظام کے خاتمہ کے لیے حکومت کو مزید ایک سال کی مہلت
سودی نظام کے حوالے سے حکومت کو ایک سال اور مل گیا ہے، آپ نے یہ بات اخبارات میں پڑھ لی ہوگی۔ سپریم کورٹ نے حکومت کو ایک سال کی مہلت دے دی ہے۔ ایک بات میں اپنے فریضے کے طور پر لازماً عرض کرنا چاہوں گا، جہاں ہم نے ترپن سال انتظار کیا ہے، ایک سال اور سہی، لیکن مجھے نظر آرہا ہے کہ اگلے سال بھی یہ نہیں ہوگا۔ جہاں نیت خراب ہو کہ ہم نے یہ کام نہیں کرنا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
انسدادِ سود کے لیے سپریم کورٹ کے مقرر کردہ کمیشن کا مسودۂ قانون
آپ حضرات کو معلوم ہوگا کہ سود کے حوالے سے بات چل رہی ہے جو کہ اب تقریباً آخری مرحلے میں ہے۔ گزشتہ بیس سال سے یہ عدالتی جنگ چل رہی تھی، اب سپریم کورٹ کے فل بنچ نے یہ فیصلہ دیا کہ جناب سود قرآن و سنت کے خلاف ہے، پاکستان کے دستور کے خلاف ہے، اس لیے حکومت یکم جولائی ۲٠٠۱ء سے ملک میں غیر سودی مالیاتی نظام نافذ کرے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’سیرت محمد مصطفیٰ ﷺ‘‘
اردو میں سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر لکھی جانے والی کتابوں میں حضرت الشیخ مولانا محمد ادریس کاندھلوی نور اللہ مرقدہ کی تصنیف ’’سیرۃ المصطفیٰ ﷺ‘‘ نے علماء کے حلقوں میں جو مقبولیت حاصل کی ہے وہ حضرت الشیخ رحمۃ اللہ علیہ کے تبحرِ علمی اور ذوق و محبت کی علامت ہے۔ مگر اس بات کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ اس کی تلخیص اور تسہیل کی طرف کوئی باذوق ساتھی متوجہ ہوں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
نبی اکرمؐ سے منکرینِ ختمِ نبوت کے دو مطالبے
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ قیامِ پاکستان کے بعد ملک کے تمام مکاتبِ فکر کے اکابر علماء کرام نے قادیانیوں کے بارے میں جو متفقہ طور پر موقف طے کیا تھا اس کی دو بنیادیں تھیں: (۱) قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیتوں کے دائرے میں شامل کیا جائے اور امت مسلمہ سے الگ ایک غیر مسلم گروہ قرار دیا جائے۔ (۲) ایک اسلامی ریاست کے نظام و انتظام میں ان کی شرکت قبول نہ کی جائے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’لا یخافون لومۃ لآ ئم‘‘
مسلم شریف کی روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہلِ حق کی علامات بیان فرمائی ہیں، جن میں سے ایک علامت یہ ذکر فرمائی ہے کہ قیامت تک کچھ لوگ دین پر قائم رہیں گے، حق پر قائم رہیں گے ’’لا یخافون لومۃ لآئم‘‘ کہ وہ اللہ کے دین کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی کوئی پروا نہیں کریں گے۔ آج پوری دنیا پر نظر ڈال لیجیے کہ اس علامت کا سب سے بڑا مصداق کون ہے؟ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
کیا انصاف اِسے کہتے ہیں؟
آپ نے اخبارات میں پڑھا ہے کہ ایرانی سفارتکار آقائے صادق گنجی کے قتل کے جرم میں جھنگ کے نوجوان حق نواز کو پھانسی دے دی گئی ہے جس پر ہنگامے جاری ہیں، اس پر میں زیادہ تبصرہ نہیں کرتا۔ ایک تو آپ حضرات اس نوجوان کے لیے دعائے مغفرت کریں کہ اللہ تعالیٰ اس کے درجات بلند فرمائیں، اللہ تعالیٰ اسے جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
آزاد کشمیر کی صورتحال پر تشویش
ایک دو روز کے لیے مری حاضری کا موقع ملا، کل میں نے بھوربن میں عالمی تحریک خدام الدین کے سالانہ اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کی، اور آج مدرسہ عربیہ اسلامیہ سنی بینک میں مری کے علماء کرام کے ایک بھرپور اجتماع میں شرکت، دوستوں سے ملاقات اور گفتگو کا شرف حاصل کیا۔ اللہ پاک حاضری کو قبول فرمائیں۔ مری کے علماء ہمیشہ دینی معاملات میں، ملی معاملات میں متحرک رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 5
- 6
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »