ایک ہے دعا پڑھنا، ایک ہے دعا کرنا۔ ہم دعائیں بے شمار پڑھتے ہیں، لیکن دعا ایک بھی نہیں کرتے۔ یہ دعا پڑھنے اور کرنے کا فرق کیا ہے؟ یہی کہ مجھے پتہ کچھ نہیں کہ میں اللہ تعالیٰ سے کیا مانگ رہا ہوں، بس دعائیں پڑھتا جا رہا ہوں۔ ہم جو دعائیں پڑھتے ہیں، ہمیں ان کا مطلب آتا ہے؟ ہمیں تو نماز کا مطلب نہیں آتا۔ ہم جب نماز پڑھتے ہیں تو اللہ تعالیٰ سے باتیں کر رہے ہوتے ہیں لیکن ہمیں کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ ہم اللہ سے کیا کہہ رہے ہیں۔ اور جب قرآن کریم پڑھ رہے ہوتے ہیں تو اللہ ہم سے باتیں کر رہا ہوتا ہے، اس کا بھی ہمیں کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ اللہ ہم سے کیا کہہ رہا ہے؟