’’عظیم تر اسرائیل‘‘ یہودیوں کی صہیونی ریاست کا وہ دیرینہ خواب ہے جس کے لیے فلسطین کو تقسیم کر کے اسرائیل کے قیام کی راہ ہموار کی گئی۔ جسے پال پوس کر اور مسلح کر کے مغرب نے اس قدر طاقتور بنا دیا ہے کہ وہ اپنے عزائم اور ایجنڈے کی تکمیل میں کسی کی پروا نہیں کر رہا اور تمام اخلاقی اور قانونی حدود کو پامال کرتے ہوئے آگے بڑھتا جا رہا ہے۔ عظیم تر اسرائیل کا نقشہ اسکی طرف سے سامنے آ چکا ہے جس میں پورے عراق اور مدینہ منورہ سمیت نصف سعودی عرب کے علاوہ بہت سے عرب ممالک اس کا حصہ ہونگے۔