اسلامی دنیا کا مرد قلندر
ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد عالم اسلام کے موجودہ حکمرانوں میں ایک ایسے لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں جو عراق پر ممکنہ امریکی حملے کے خلاف بلند آہنگی کے ساتھ آواز بلند کر رہے ہیں، اور انہوں نے اپنے دارالحکومت کوالالمپور میں غیر وابستہ تحریک کی سربراہ کانفرنس اور اس کے بعد اسلامی سربراہ کانفرنس کا غیر رسمی ہنگامی اجلاس طلب کر کے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
قربانی — شبہات کا ازالہ
ذی الحجہ ہجری سن کا آخری مہینہ ہے جو اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک اہم رکن فریضۂ حج اور اسلامی شریعت کے احکام میں سے ایک حکم قربانی کی ادائیگی کا ہے۔ حج فرض ہے اور قربانی احناف کے نزدیک واجب، جبکہ دیگر فقہاء امت کے ہاں سنت مؤکدہ کا درجہ رکھتی ہے۔ یہ واجب اور سنت مؤکدہ کا فرق بھی محض اصطلاحی اور فنی سا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
امریکی کانگریس کا ناشتہ اور مسلم لیڈرز
’’آن لائن‘‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی دو اسلامی تنظیموں کے سربراہوں نے امیگریشن قوانین اور عراق کے خلاف امریکی موقف پر احتجاج کرتے ہوئے امریکی کانگریس کی طرف سے دی جانے والی ناشتے کی دعوت کو مسترد کر دیا ہے۔ اسلامی تنظیموں کے سربراہ ہاشم موزاذی نے کہا ہے کہ میں عراق کے خلاف اختیار کی گئی امریکی پالیسی کے خلاف احتجاج کے طور پر اس دعوت میں نہیں جا رہا۔ انڈونیشیا کی ایک اور بڑی اسلامی تنظیم ’’محمدیہ‘‘ کے چیئرمین صارفی معارف نے بھی اس دعوت کو مسترد کر دیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
انگریز نے ہمیں ’’تہذیب‘‘ کیسے سکھائی؟
انگریز جب ہمارے ہاں آئے تو ان کا دعویٰ تھا کہ ہم مشرقی اقوام کو تہذیب سکھانے آئے ہیں، زندگی کا سلیقہ بتانے آئے ہیں اور متمدن معاشرہ کے آداب سے بہرہ ور کرنے کے لیے آئے ہیں۔ انگریزوں کا خیر مقدم کرنے والے اور ان کی راہ میں آنکھیں بچھانے والے ہمارے دوستوں نے بھی ہمیں یہی بتایا کہ ہماری تہذیب پرانی ہو چکی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر