فحاشی کے خلاف صوبہ سرحد حکومت کی مہم

   
مارچ ۱۹۹۷ء

روزنامہ نوائے وقت لاہور ۲۰ فروری ۱۹۹۷ء کے مطابق صوبہ سرحد کی حکومت نے پورے صوبے میں سینما گھروں کو سیل کر دیا ہے۔ صوبہ کے نئے وزیر اعلیٰ سردار مہتاب عباسی کے حکم پر یہ ایکشن اس الزام پر لیا گیا ہے کہ صوبہ سرحد کے اکثر سینما گھروں میں بلیو پرنٹس دکھائی جاتی ہیں اور بھارتی فلموں کے ذریعے فحاشی پھیلائی جاتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ تحقیقات کے بعد اس قسم کے سینماؤں کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے اور صوبہ سرحد میں فحاشی پھیلانے کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی۔

ہم سردار مہتاب عباسی کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، خدا کرے کہ نئے حکمران اس راہ پر سنجیدگی کے ساتھ چل نکلیں، اور ان عناصر کا سختی کے ساتھ محاسبہ کریں جو نئی نسل کو لہو و لعب اور راگ و رنگ کا رسیا بنا کر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مستقبل کو مخدوش بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، اور فحاشی اور عریانی پر مبنی بھارتی اور مغربی ثقافت کا قوم کو خوگر بنانا چاہتے ہیں۔

   
2016ء سے
Flag Counter