’’اسلام اور اقلیتیں: پاکستانی تناظر‘‘

   
۴ اکتوبر ۲۰۲۴ء

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض محمود صاحب الشریعہ اکادمی گوجرانوالہ کے پرانے رفقاء میں سے ہیں اور صاحبِ فکر و نظر استاذ ہیں۔ انہوں نے اسلامی ریاست میں غیر مسلم اقلیتوں کے حقوق و معاملات کا پاکستان کے تناظر میں جائزہ لیا ہے اور ایک ضخیم مقالہ میں مشکلات و مسائل پر اپنے نقطۂ نظر کا اظہار کیا ہے جس میں انہیں محترم خورشید احمد ندیم صاحب کی راہنمائی حاصل ہے۔ یہ موضوع نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام میں ایک اہم مباحثہ کا عنوان ہے جو امتِ مسلمہ کو درپیش سیاسی، معاشرتی اور تہذیبی مسائل کے پس منظر میں اہلِ علم کی خصوصی توجہ اور مباحثہ و مکالمہ کا متقاضی ہے کیونکہ جدید پیش آمدہ مسائل و مشکلات کا حل اصحابِ فکر و دانش کے آزادانہ مباحثہ و مکالمہ کی صورت میں ہی ممکن ہے۔ ایک سرسری نظر ڈالنے سے یہ مقالہ موجودہ صورتحال کے معروضی جائزہ، مسائل و مشکلات کے تعین اور ان کے حل کی طرف راہنمائی کرتا دکھائی دیتا ہے اور اس بحث میں خاطر خواہ اضافہ ہے۔ میں اس پر ڈاکٹر محمد ریاض محمود صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ ان کی یہ کاوش امتِ مسلمہ اور پاکستانی قوم کے لیے مفید ثابت ہو، آمین۔

   
2016ء سے
Flag Counter