مولانا فضل الرحمٰن کے نام مکتوب

   
۱۲ اکتوبر ۲۰۲۳ء

باسمہ تعالیٰ

محترمی حضرت مولانا فضل الرحمٰن زیدت مکارمکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مزاج گرامی؟

آپ کی خوشدامن محترمہ کی وفات کی خبر صدمہ کا باعث بنی، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ پاک انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کریں اور سب اہل خاندان کو صبر جمیل کی توفیق سے نوازیں، آمین یا رب العالمین۔

گزشتہ ہفتہ باغ آزاد کشمیر جانا پڑ گیا جس کے بعد گھٹنے اور ٹخنے کے درد میں شدت آ گئی ہے اور ان دنوں کسی لمبے سفر کا متحمل نہیں ہوں اس لیے خواہش کے باوجود پشاور کے اجتماع میں حاضر نہیں ہو سکوں گا۔

والسلام


   
2016ء سے
Flag Counter