بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
خوشی اور غم دونوں انسانی زندگی کا حصہ ہیں اور شریعتِ اسلامیہ نے زندگی کے دیگر معاملات کی طرح خوشی اور غم کے اظہار کے بھی آداب و احکام بیان کیے ہیں جن میں ہم اکثر و بیشتر افراط و تفریط کا شکار ہو جاتے ہیں اور اجر و ثواب سے محرومی کے ساتھ ساتھ اپنے لیے مشکلات و تکلفات کا ماحول بھی پیدا کر لیتے ہیں۔
محترم مولانا زین اللہ زین آف مردان نے تعزیت کے موقع پر غم و صدمہ کے اظہار کے شرعی آداب و احکام کو زیر نظر رسالہ ’’التغذیۃ فی التعزیۃ‘‘ میں حسنِ ذوق اور ترتیب کے ساتھ جمع کیا ہے جو ان کی ایک اچھی کاوش اور عوام کے لیے دینی راہنمائی کا ذریعہ ہے۔ معاشرتی رسوم و رواجات اور تکلفات کے مروجہ ماحول میں اس قسم کی کوششیں یقیناً اصلاح کا باعث بنتی ہیں، اللہ تعالیٰ مصنف موصوف کی اس محنت کو قبولیت و ثمرات سے نوازیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کے لیے نافع بنائیں، آمین یا رب العالمین۔