جسٹس (ر) محمد رفیق تارڑ کو مبارکباد

   
جنوری ۱۹۹۸ء

حکمران پارٹی نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر کے انتخاب کے لیے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج چودھری محمد رفیق تارڑ کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے اور قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کو معطل کر کے لاہور ہائیکورٹ نے انہیں انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔ جبکہ انتخاب ۳۱ دسمبر ۱۹۹۷ء کو ہو رہا ہے اور امید ہے کہ ان سطور کی اشاعت تک جسٹس (ر) محمد رفیق تارڑ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر منتخب ہو کر اپنے منصب کا حلف اٹھا چکے ہوں گے۔

جسٹس (ر) محمد رفیق تارڑ کا تعلق گکھڑ ضلع گوجرانوالہ سے ہے اور وہ شیخ الحدیث مولانا محمد سرفراز خان صفدر دامت برکاتہم کے قریبی ساتھیوں اور عقیدت مندوں میں شمار ہوتے ہیں۔ موصوف ایک با اصول، دیانتدار، دیندار اور با کردار شخصیت کے حامل ہیں اور ان جیسے خدا پرست اور محب وطن شخص کا سربراہ مملکت بننا اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لیے بلاشبہ نیک فال کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہم چودھری صاحب موصوف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت انہیں نظر بد سے بچائیں، اپنی حفظ و امان میں رکھیں، دین، قوم اور ملک کی بہتر خدمت کے مواقع اور توفیق نصیب فرمائیں اور عالم اسلام کے دینی حلقوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی توفیق سے نوازیں، آمین یا رب العالمین۔

   
2016ء سے
Flag Counter