الحاج ابراہیم یوسف باوا کی رحلت

   
اکتوبر ۲۰۰۴ء

اسلام کے عالمی مبلغ اور شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا مہاجر مدنیؒ کے خلیفہ مجاز الحاج ابراہیم یوسف باوا گزشتہ روز برطانیہ کے شہر گلاسٹر میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کا تعلق برما کے دارالحکومت رنگون سے تھا اور وہ ایک عرصہ سے گلاسٹر میں مقیم تھے جہاں وہ ایک دینی ادارہ چلا رہے تھے اور ماہنامہ ’’الاسلام‘‘ کے نام سے جریدہ شائع کرتے تھے۔ تبلیغی جماعت کے پرانے بزرگوں میں ان کا شمار ہوتا تھا اور وہ دعوت و تبلیغ کے فروغ اور اس کی اصلاح کے لیے ہمہ وقت مصروف رہتے تھے۔ ان کے فرزند مولانا حافظ محمد اقبال رنگونی مانچسٹر میں ایک بڑے دینی مرکز کے سربراہ ہیں اور ماہنامہ ’’الہلال‘‘ کے مدیر ہیں۔ جبکہ دوسرے فرزند بھی مختلف اداروں میں دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی دینی خدمات کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے، آمین۔

   
2016ء سے
Flag Counter