’’علامہ محمد اقبالؒ کا تصورِ دین و ملت‘‘

   
۱۲ جون ۲۰۲۳ء

مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال رحمہ اللہ تعالیٰ ہماری ملی تاریخ کی ایک نامور شخصیت ہیں جنہوں نے جنوبی ایشیا میں امت مسلمہ کی علمی، دینی، فکری، تہذیبی اور سیاسی دائروں میں قائدانہ راہنمائی کی اور مسلمانوں میں دینی حمیت اور ملی غیرت بالخصوص جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی کے ساتھ والہانہ عقیدت و محبت کے جذبہ کو مسلمانوں کے دلوں میں اجاگر کیا۔ ان کے کسی علمی و فکری موقف سے اختلاف کی گنجائش ہے مگر اسلام کے ساتھ دوٹوک وابستگی، جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ والہانہ عقیدت و محبت اور ملت اسلامیہ کی خیرخواہی ان کے وہ امتیاز و اوصاف ہیں جو ہماری قومی تاریخ کے ایک روشن باب کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مجھے بھی ایک نیازمند کے طور پر ان کے افکار اور جدوجہد کے مطالعہ کا موقع ملا ہے اور ان کے حوالہ سے کچھ نہ کچھ عرض بھی کرتا رہتا ہوں۔ اس سلسلہ میں چند مضامین کا ایک مجموعہ قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے، اللہ تعالیٰ اسے قبولیت سے نوازیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کے لیے نفع بخش بنائیں، آمین یا رب العالمین۔

   
2016ء سے
Flag Counter