محترمی و مکرمی جناب طلحہ محمود
وفاقی وزیر مذہبی امور پاکستان
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
گزارش ہے کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کے توجہ دلانے پر میں نے یکم ستمبر ۲۰۱۹ء کو وفاقی وزارتِ مذہبی امور کے نام ایک عریضہ کے ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قادیانیوں کے حوالے سے پیش کی جانے والی ایک رپورٹ ارسال کی تھی جس کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا تھا۔ اس عریضہ اور مولانا قاری حنیف جالندھری کے مکتوب گرامی کے ساتھ بطور یاددہانی وہ رپورٹ آنجناب کی خدمت میں دوبارہ پیش کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ آپ اس پر سنجیدگی کے ساتھ غور فرمائیں گے۔
اس کے ساتھ ہی اس سال حج بیت اللہ شریف میں معروف قادیانی راہنما افتخار احمد ایاز کی سعودی عرب کے شاہی مہمان کے طور پر شرکت کی مبینہ خبر بھی اہل اسلام کے لیے تشویش و اضطراب کا باعث بنی ہوئی ہے جس پر پاکستان شریعت کونسل کے امیر حضرت مولانا مفتی محمد رویس خان ایوبی نے المملکۃ العربیۃ السعودیۃ کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان آل سعود حفظہ اللہ تعالیٰ کے نام مکتوب میں انہیں اس مسئلہ کی حساسیت کی طرف توجہ دلائی ہے۔ اس مکتوب کی کاپی بھی آنجناب کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہے۔
گزارش ہے کہ ان دونوں امور پر مناسب توجہ فرما کر اہلِ اسلام کی تشویش و اضطراب کو دور کرنے کا اہتمام فرمائیں۔
ابوعمار زاہد الراشدی
سیکرٹری جنرل پاکستان شریعت کونسل
خطیب مرکزی جامع مسجد گوجرانوالہ