مکاتیب

جناب سعد بن مسعود الحارثی کے نام مکتوب

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔

گرامی قدر عزت مآب جناب سعد بن مسعود الحارثی صاحب زیدت مکارمکم

رئیس مکتب الرابطۃ العالم الاسلامی اسلام آباد پاکستان

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مزاج گرامی؟ مکمل تحریر

۱۳ اپریل ۲۰۲۴ء

مولانا فضل الرحمٰن کے نام مکتوب

محترمی حضرت مولانا فضل الرحمٰن زیدت مکارمکم! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مزاج گرامی؟ آپ کی خوشدامن محترمہ کی وفات کی خبر صدمہ کا باعث بنی، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ پاک انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کریں اور سب اہل خاندان کو صبر جمیل کی توفیق سے نوازیں، آمین یا رب العالمین ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۲ اکتوبر ۲۰۲۳ء

مولانا عبد الجبار سلفی صاحب کے نام مکتوب

آپ نے گزشتہ جمعہ کے روز گکھڑ کے اجتماع میں حضرت مولانا قاضی مظہر حسین نور اللہ مرقدہ کے مکاتیب کا مجموعہ عنایت کیا تھا، بے حد شکریہ! آج ان کے آثار و تبرکات پر ایک نظر ڈالنے کا موقع ملا، بہت خوشی اور اطمینان ہوا، بزرگوں کے ارشادات و افادات کو محفوظ رکھنا اور انہیں عوام اور علماء کرام کے سامنے استفادہ کے لیے پیش کرنا بہت بڑی دینی و علمی خدمت ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۴ اگست ۲۰۲۳ء

وفاقی وزیر مذہبی امور جناب انیق احمد کے نام مکتوب

محترمی جناب انیق احمد صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مزاج گرامی؟ وفاقی وزیر مذہبی امور کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر میری طرف سے ہدیۂ تبریک قبول فرمائیں۔ اللہ پاک آپ کو ان ذمہ داریوں سے بہتر انداز میں عہدہ برآ ہونے کی توفیق دیں اور ملک و قوم کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کی سعادت سے بہرہ ور فرمائیں، آمین یا رب العالمین ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۱ اگست ۲۰۲۳ء

ناظمِ اعلیٰ وفاق المدارس مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کے نام مکتوب

مدرسہ انوار العلوم مرکزی جامع مسجد گوجرانوالہ کا قضیہ یقیناً آپ کے علم میں ہو گا۔ میں اس کی تازہ ترین صورتحال سے آپ کو آگاہ کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔ مدرسہ انوار العلوم وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ساتھ ملحق چلا آ رہا ہے جس کی تصدیق گزشتہ دنوں بھی وفاق المدارس کے دفتر نے جاری کی ہے۔ کچھ عرصہ قبل چند حضرات نے وفاقی محکمہ تعلیم کے دینی مدارس سے متعلق شعبہ سے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۸ اگست ۲۰۲۳ء

وفاقی وزیر مذہبی امور پاکستان جناب طلحہ محمود کے نام مکتوب

گزارش ہے کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کے توجہ دلانے پر میں نے یکم ستمبر ۲۰۱۹ء کو وفاقی وزارتِ مذہبی امور کے نام ایک عریضہ کے ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قادیانیوں کے حوالے سے پیش کی جانے والی ایک رپورٹ ارسال کی تھی جس کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۳۰ جولائی ۲۰۲۳ء

قومی و دینی راہنماؤں کی خدمت میں

(۱) قومی خودمختاری (۲) آئی ایم ایف کے چنگل سے معیشت کی آزادی (۳) سودی نظام کے خاتمہ (۴) متنازعہ اوقاف ایکٹ (۵) ٹرانس جینڈر قانون (۶) محکمہ تعلیم میں دینی مدارس کی متنازعہ رجسٹریشن اور اس نوعیت کے دیگر بہت سے اہم امور اس وقت قومی و دینی حلقوں کی سنجیدہ توجہ کے متقاضی ہیں۔ اور اس بات کی شدید ضرورت ہے کہ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۶ جولائی ۲۰۲۳ء

دینی مدارس اور محکمہ تعلیم: فوری توجہ کا مستحق اہم مسئلہ

گزارش ہے کہ محکمہ تعلیم کے تحت دینی مدارس کی الگ سے رجسٹریشن کا سلسلہ کچھ عرصہ سے جاری ہے جس کے بارے میں عام طور پر کہا جا رہا ہے کہ دینی مدارس کے وفاقوں کو اعتماد میں لے کر کی جا رہی ہے۔ جبکہ محکمہ تعلیم کے ذمہ داران افسران کے بقول اب تک پندرہ ہزار کے لگ بھگ مدارس رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، اس دوران چند تحفظات سامنے آئے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۹ مارچ ۲۰۲۳ء

مرکز مطالعہ خلافتِ راشدہ گوجرانوالہ کا قیام

نئی نسل بالخصوص نوجوان علماء میں مطالعہ و تحقیق کا ذوق بتدریج کم ہوتا جا رہا ہے جو یقیناً ہم سب کے لیے لمحۂ فکریہ ہے اور دینی مراکز و مدارس کو اس پر سنجیدہ توجہ دینی چاہیے۔ اسی ضرورت کے تحت مرکزی جامع مسجد (شیرانوالہ باغ، گوجرانوالہ) میں ’’مرکز مطالعہ خلافتِ راشدہ‘‘ کے عنوان سے ایک مطالعاتی حلقہ قائم کر کے اس کے لیے الگ دفتر مخصوص کر دیا گیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۷ اپریل ۲۰۲۲ء

’’وحدتِ امت کانفرنس‘‘ جامعۃ العروۃ الوثقٰی لاہور

قابلِ صد احترام شرکاءِ ’’وحدتِ امت کانفرنس‘‘ منعقدہ ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۱ء بمقام جامعۃ العروۃ الوثقٰی لاہور۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔ مزاج گرامی؟ جامعۃ العروۃ الوثقٰی کے سربراہ محترم جناب آغا سید جواد نقوی نے گزشتہ دنوں آج کی کانفرنس میں شرکت کی دعوت کے لیے خود گوجرانوالہ تشریف لا کر مجھے ممنون کیا جس پر ان کا شکرگزار ہوں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۲ اکتوبر ۲۰۲۱ء

سرکردہ علماء و زعماء کرام کے نام مکتوب

’’تحریک تحفظ مساجد و مدارس پاکستان‘‘ کی دعوت پر مجھے ۱۶ ستمبر ۲۰۲۱ء کو جامعہ محمدیہ اسلام آباد میں مختلف مکاتب فکر کے راہنماؤں کے ایک مشترکہ اجلاس میں شرکت کا موقع ملا جس میں (۱) متنازعہ اوقاف قوانین (۲) گھریلو تشدد کی روک تھام کا بل (۳) اسلام قبول کرنے میں مختلف رکاوٹوں کا بل (۴) بچوں پر تشدد کی روک تھام کا بل اور ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۰ ستمبر ۲۰۲۱ء

وزیر تعلیم افغانستان حضرت مولانا عبد الباقی حقانی کے نام مکتوب

افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا، امارت اسلامی افغانستان کی حکومت کے قیام، اقتدار کی پراَمن منتقلی اور آنجناب کے نئے منصبی ذمہ داریاں سنبھالنے پر پاکستان شریعت کونسل کے امیر محترم مولانا قاضی محمد رویس خان ایوبی و دیگر ارکان کی طرف سے پرخلوص مبارکباد قبول فرمائیے۔ یہ دنیا بھر کے اہلِ دین کی دیرینہ آرزوؤں کی تکمیل کی طرف اہم پیش رفت ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۳ ستمبر ۲۰۲۱ء

اساتذہ جامعہ نصرۃ العلوم کے نام مکتوب

گزارش ہے کہ بحمد اللہ تعالٰی جامعہ نصرۃ العلوم میں اسباق کا آغاز ہو چکا ہے۔ اللہ تعالٰی خیر و عافیت کے ساتھ ہم سب کو یہ خدمت توجہ اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائیں، آمین یا رب العالمین۔ میں اس موقع پر بطور خاص سب اساتذہ سے گزارش کرنا چاہ رہا ہوں کہ کرونا بحران کی وجہ سے کم و بیش دو ماہ کی تاخیر پہلے ہی ہو چکی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۹ اَگست ۲۰۲۰ء

وفاقی وزیر تعلیم اسلامی جناب شفقت محمود کے نام مکتوب

موجودہ حالات کے تناظر میں پاکستان شریعت کونسل کی طرف سے چند گزارشات پیش کر رہا ہوں، امید ہے کہ آپ ذاتی توجہ فرما کر ان معروضات کو سنجیدہ غوروفکر کے دائرے میں لائیں گے، شکریہ۔ تعلیمی سلسلہ کا مسلسل تعطل قومی نقصان میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے، اس پر نظرثانی کی ضرورت ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۵ جولائی ۲۰۲۰ء

وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ پیر نور الحق قادری صاحب کے نام مکتوب

یہ معلوم کر کے اطمینان ہوا ہے کہ اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر کے حوالہ سے اسلامی نظریاتی کونسل سے باقاعدہ استفسار کیا گیا ہے۔ ہماری رائے میں ایسے مسائل پر دستوری اداروں وفاقی شرعی عدالت اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ذریعے ہی کوئی متوازن، قابل قبول اور قابل عمل حل تلاش کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۱ جولائی ۲۰۲۰ء

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کے نام مکتوب

مجھے یہ معلوم کر کے اطمینان ہوا ہے کہ اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر کے سلسلہ میں اسلامی نظریاتی کونسل سے سرکاری طور پر مشورہ طلب کر لیا گیا ہے۔ میری شروع سے رائے ہے کہ اس نازک اور حساس مسئلہ پر وفاقی شرعی عدالت اور اسلامی نظریاتی کونسل جیسے دستوری اداروں کو ہی باقاعدہ رائے دینی چاہیے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۸ جولائی ۲۰۲۰ء

مولانا محمد احمد لدھیانوی کے نام مکتوب

کل خصوصی ڈاک کے ذریعے آنجناب کا گرامی نامہ موصول ہوا، یاد فرمائی کا بے حد شکریہ! آپ نے بلاشبہ ایک اہم دینی و ملی مسئلہ کی طرف توجہ دلائی ہے اور میں بھی یہ سمجھتا ہوں کہ (۱) نفاذ شریعت (۲) تحفظ ختم نبوت اور (۳) تحفظ ناموس رسالتؐ کی طرح (۴) عقائد اہل سنت اور ناموس صحابہ کرام و اہل بیت عظامؓ کے تحفظ کی جدوجہد بھی ہمارے ایمان و عقیدہ کا تقاضہ اور اہم دینی و ملی ضرورت ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۳ مئی ۲۰۲۰ء

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام مکتوب

آنجناب کے فرزند گرامی عزیزم سعد صدیق باجوہ کی شادی خانہ آبادی میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا، یاد فرمائی اور عزت افزائی کا تہہ دل سے شکریہ۔ مجھے تقریب میں شریک ہو کر بے حد خوشی ہوتی مگر اسی روز گلیانہ کھاریاں میں میرے برادر نسبتی چودھری عبد الحفیظ کی بیٹی کا نکاح طے ہے، اس لیے خواہش کے باوجود شریک نہیں ہو سکوں گا، معذرت قبول فرمائیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۱ نومبر ۲۰۱۸ء

دارالعلوم وقف دیوبند کے نام مکتوب

دارالعلوم وقف دیوبند کے زیر اہتمام ۱۲ و ۱۳ اگست ۲۰۱۸ء کو خطیب الاسلام حضرت مولانا قاری محمد سالم قاسمیؒ کی یاد میں سیمینار کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں امت مسلمہ کے اس عظیم سپوت کی علمی و دینی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور نئی نسل کو ان کی دینی و قومی جدوجہد کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا جائے گا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۷ اگست ۲۰۱۸ء

الیکشن ۲۰۱۸ء: علماء کرام کے نام مکتوب

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ گزارش ہے کہ ملک بھر میں ۲۵ جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کی سرگرمیاں جاری ہیں اور مختلف سیاسی جماعتیں اور اتحاد اس وقت میدانِ عمل میں ہیں۔ ملک کی عمومی صورتحال کچھ اس طرح سے ہے کہ: ملکی وحدت و سالمیت کا تحفظ اور قومی خودمختاری کی بحالی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۱ جولائی ۲۰۱۸ء

الیکشن ۲۰۱۸ء : رائے دہندگان کے نام مکتوب

گزارش ہے کہ اجتماعی دینی و قومی مسائل و معاملات میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا مشترکہ فورم پر قوم کی راہنمائی کے لیے سامنے آنا ہمیشہ سے ہماری روایت چلی آرہی ہے۔ جیسا کہ تحریک پاکستان، تحریک ختم نبوت، تحریک نظام مصطفٰیؐ اور تحریک تحفظ ناموس رسالتؐ میں دینی مکاتب فکر کا اتحاد و اشتراک قومی تاریخ کا روشن باب ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۳ جولائی ۲۰۱۸ء

حضرت مولانا محمد سفیان قاسمی کے نام مکتوب

حضرت مولانا محمد سالم قاسمی نور اللہ مرقدہ کی وفات حسرت آیات پر آپ سے براہ راست رابطہ نہیں ہو سکا تھا، یہ ہم سب کا مشترکہ صدمہ ہے اور ہم سب ایک دوسرے کی تعزیت کے مستحق ہیں۔ یقیناً‌ یہ دور ’’یقبض العلم بقبض العلماء‘‘ کا منظر پیش کر رہا ہے اور اہلِ علم ایک ایک کر کے ہم سے رخصت ہوتے جا رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۴ اپریل ۲۰۱۸ء

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کے نام مکتوب

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مزاج گرامی؟ اسلامی نظریاتی کونسل کی تشکیلِ نو اور اس میں اپنی نئی ذمہ داریوں پر آپ سب دوست ہدیۂ تبریک قبول فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ حضرات کو اس حوالہ سے دین و ملت اور ملک و قوم کی مؤثر خدمت کی توفیق سے نوازیں، آمین یا رب العالمین ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۳ نومبر ۲۰۱۷ء

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے نام مکتوب

گزارش ہے کہ جمعیۃ اہل السنۃ والجماعۃ حنفی دیوبندی گوجرانوالہ کا ایک اجلاس ۱۸ مئی ۲۰۱۷ء کو مرکزی جامع مسجد شیرانوالہ باغ گوجرانوالہ میں ضلعی صدر جناب حاجی عثمان عمر ہاشمی کی زیرصدارت منعقد ہوا جس کے فیصلوں کی روشنی میں چند معروضات آپ کی خدمت میں پیش کرنا چاہتا ہوں۔ امید ہے کہ آنجناب خصوصی توجہ سے نوازیں گے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۸ مئی ۲۰۱۷ء

مولانا زاہد محمود قاسمی اور مولانا شاہنواز فاروقی کے نام مکتوب

پاکستان علماء کونسل کے حوالہ سے باہمی چپقلش کی خبریں کچھ عرصہ سے مسلسل نظر سے گزر رہی ہیں جس کے بارے میں آپ حضرات سے کچھ ضروری باتیں کرنا چاہتا ہوں۔ اس کشمکش میں میری ہمدردیاں فطری طور پر آپ کے ساتھ ہونی چاہئیں اور ہیں بھی جس کی وجہ حضرت مولانا محمد ضیاء القاسمیؒ کی شخصیت ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۹ اپریل ۲۰۱۷ء

راہنمایانِ شہر کے نام مکتوب

گزارش ہے کہ آپ چاروں حضرات شہر کے بزرگوں میں شمار ہوتے ہیں اور حکمران جماعت کے ذمہ دار راہنما بھی ہیں۔ اس لیے میں چند مساجد کے بارے میں ایک مسئلہ آپ کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں، اس توقع پر کہ آپ حضرات دین اور مسجد کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے اس مسئلہ کے حل کے لیے فوری اور مؤثر کردار ادا کریں گے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۶ دسمبر ۲۰۱۶ء

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف خان کے نام مکتوب

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مزاج گرامی؟ قومی علماء و مشائخ کونسل کو فعال اور متحرک بنانے کے حوالہ سے چند تجاویز ارسال خدمت ہیں، امید ہے کہ ان کو سنجیدہ توجہ سے نوازا جائے گا: کونسل کو اس انداز سے پیش اور متحرک کیا جائے کہ یہ مذہبی حوالہ سے ملک کی عمومی صورتحال پر نظر رکھنے، خرابیوں کی نشاندہی کرنے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۴ اگست ۲۰۱۶ء

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے نام مکتوب

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مزاج گرامی؟ گزارش ہے کہ اخبارات کے ذریعہ معلوم ہوا ہے کہ گوجرانوالہ شہر میں پرانے ریلوے اسٹیشن کو گرا کر نئی عمارت تعمیر کی جا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں آنجناب کو توجہ دلائی جا رہی ہے کہ ریلوے اسٹیشن میں گزشتہ تین عشروں سے ایک مسجد موجود ہے جس میں اردگرد بازار اور مارکیٹوں کے سینکڑوں لوگ پنج وقتہ نماز ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

یکم اگست ۲۰۱۶ء

ترکی میں احادیث کی نئی تعبیر و تشریح ۔ علمی شخصیات و مراکز کی خدمت میں ایک اہم مکتوب

مکرمی! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ مزاج گرامی؟ برادر مسلم ملک ترکی کے حوالے سے ایک خبر اخبارات میں شائع ہوئی ہے جو اس عریضہ کے ساتھ منسلک ہے کہ اس کی وزارت مذہبی امور نے احادیث نبویہ علیٰ صاحبہا التحیۃ والسلام کے پورے ذخیرے کی ازسرنو چھان بین اور نئی تعبیر و تشریح کے کام کا سرکاری سطح پر آغاز کیا ہے جو اس حوالے سے یقیناً خوش آئند ہے کہ ترکی نے اب سے کم و بیش ایک صدی قبل ریاستی و حکومتی معاملات سے اسلام اور مذہبی تعلیمات کی لاتعلقی کا جو فیصلہ کیا تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۲ مارچ ۲۰۰۸ء
2016ء سے
Flag Counter