باسمہ تعالیٰ
محترمی مولانا عبد الجبار سلفی صاحب زید لطفکم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مزاج گرامی؟
آپ نے گزشتہ جمعہ کے روز گکھڑ کے اجتماع میں حضرت مولانا قاضی مظہر حسین نور اللہ مرقدہ کے مکاتیب کا مجموعہ عنایت کیا تھا، بے حد شکریہ!
آج ان کے آثار و تبرکات پر ایک نظر ڈالنے کا موقع ملا، بہت خوشی اور اطمینان ہوا، بزرگوں کے ارشادات و افادات کو محفوظ رکھنا اور انہیں عوام اور علماء کرام کے سامنے استفادہ کے لیے پیش کرنا بہت بڑی دینی و علمی خدمت ہے۔ یہی ذخیرہ نئی نسل کی صحیح سمت راہنمائی کا ذریعہ بنتا ہے اور یہ راہ حق میں نشانِ منزل کا کام دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ حضرت قاضی صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ کے درجات جنت میں بلند سے بلند تر فرمائیں اور اس کاوش کو آپ کے لیے ذخیرۂ آخرت بنائیں، آمین یا رب العالمین۔
والسلام