بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
حضرت مولانا عزیز الرحمٰن جالندھری قدس اللہ سرہ العزیز کی وفات کے بعد عالمی مجلس تحفظِ ختمِ نبوت کے ناظمِ اعلیٰ کے طور پر مخدوم زادہ حضرت مولانا خواجہ عزیز احمد دامت برکاتہم آف کندیاں شریف کا انتخاب ہم سب کے لیے مسرت و اطمینان کا باعث ہوا ہے اور ہم اس پر حضرت الامیر مولانا ناصر الدین خاکوانی دامت فیوضہم کی خدمت میں ہدیۂ تشکر و تبریک پیش کرتے ہیں۔
تحریکِ ختمِ نبوت میں کندیاں شریف کے روحانی مرکز اور حضرت مولانا خواجہ خان محمد نور اللہ مرقدہ کے خاندان کا نمایاں مقام و کردار چلا آ رہا ہے اور ختمِ نبوت کے کارکنوں کو ہمیشہ اس دینی، علمی و روحانی مرکز سے فیض اور حوصلہ ملا ہے۔ اللہ پاک اس حسنِ انتخاب کو عالمی مجلس تحفظِ ختمِ نبوت اور تحریکِ ختمِ نبوت کے لیے مبارک فرمائیں اور ہم سب کارکنانِ تحریکِ ختمِ نبوت کو ان کے زیرِ سایہ کچھ نہ کچھ کرتے رہنے کی مسلسل توفیق سے نوازیں، آمین یا رب العالمین۔

