’’تفسیر کشاف (اردو)‘‘

   
۲۱ جولائی ۲۰۲۳ء

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔

علامہ جار اللہ زمحشریؒ اور ان کی تفسیر ’’کشاف‘‘ اہلِ علم کے ہاں ہمیشہ مطالعہ اور استفادہ کا موضوع رہے ہیں۔ فصاحت و بلاغت کے ساتھ ساتھ قرآن کریم کے احکام و آیات کی عقلی تشریح بھی صاحبِ کشاف کی اس تفسیرِ قرآن کریم کا امتیاز ہے جنہیں بعض معاملات میں اختلافِ رائے اور تحفظات کے باوجود ہر دور میں اہلِ علم کے لیے استفادہ اور فہمِ قرآن کریم کے حوالے سے راہنمائی کا باعث سمجھا گیا ہے اور اس کی یہ افادیت آج بھی مسلّم ہے۔

ہمارے فاضل دوست صاحبزادہ امانت رسول محترم نے اسے اردو کے قالب میں پیش کر کے حسنِ ذوق کا اظہار کیا ہے جو اہلِ علم اور فہمِ قرآن کریم کا اشتیاق رکھنے والوں کے لیے گراں قدر تحفہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی یہ کاوش قبول فرمائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کے لیے نفع بخش بنائیں، آمین یا رب العالمین۔

   
2016ء سے
Flag Counter