ہائی کورٹ کے قادیانی ججوں کا معاملہ

   
تاریخ : 
دسمبر ۱۹۹۷ء

روزنامہ جنگ لاہور ۱۵ نومبر ۱۹۹۷ء کی خبر کے مطابق تحریکِ ختمِ نبوت کے راہنماؤں نے لاہور ہائی کورٹ میں مبینہ طور پر دو ججوں کے تقرر کے خلاف یومِ احتجاج منایا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قادیانیوں کو کلیدی اسامیوں پر فائز کرنے کی پالیسی ختم کی جائے۔

قادیانیوں کو کلیدی آسامیوں سے الگ کرنے کا مطالبہ بہت پرانا ہے اور

  • اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ کسی اسلامی ریاست میں غیر مسلموں کا کلیدی اسامیوں پر مقرر کیا جانا شرعاً درست نہیں ہے۔
  • اور دوسری وجہ یہ ہے کہ قادیانیوں نے ملک کے موجودہ دستور کو تسلیم ہی نہیں کیا، اس لیے اس دستور کے تحت کسی منصب کے لیے ان کا حلف اٹھانا بجائے خود محلِ نظر ہے۔

اس لیے امید ہے کہ حکومت اس جائز مطالبے پر ضرور توجہ دے گی۔

   
2016ء سے
Flag Counter