’’مسئلہ فلسطین‘‘

   
۱۰ نومبر ۲۰۲۳ء

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔

بیت المقدس اور فلسطین کا مسئلہ حماس مجاہدین کی قربانیوں اور ہزاروں فلسطینیوں کی حالیہ شہادتوں کے باعث ایک بار پھر متنازعہ عالمی مسائل میں سرفہرست ہے، جس پر پوری نسلِ انسانی بالخصوص ملتِ اسلامیہ اور عرب دنیا کی ترجیحی بنیادوں پر سنجیدہ اور فوری توجہ ضروری ہے، اور یہ عدل و انصاف کے ساتھ بین الاقوامی قوانین اور مسلّمہ انسانی حقوق کی پاسداری کا بھی تقاضا ہے۔ اس حوالے سے مختلف ادوار میں ایک نظریاتی کارکن اور صحافی کے طور پر اخبارات و جرائد میں گزارشات پیش کرتا رہا ہوں اور آج بھی بیانات و مضامین میں میرا اہم موضوع یہی ہے۔

ہمارے فاضل دوست حافظ خرم شہزاد اور حافظ کامران حیدر نے محبِ مکرم حضرت مولانا عبد القیوم حقانی (نائب امیر اول پاکستان شریعت کونسل) کے توجہ دلانے پر ان بیانات، مضامین اور کالموں کا ایک انتخاب زیرنظر مجموعہ کی صورت میں مرتب کیا ہے جس پر میں ان سب احباب کا شکرگزار ہوں۔ امید ہے کہ یہ گزارشات مسجدِ اقصیٰ اور فلسطین کے حوالے سے معروضی صورتحال اور امتِ مسلمہ کے موقف و جذبات سے نئی نسل کی آگاہی کے لیے مفید ثابت ہوں گی، ان شاء اللہ تعالیٰ۔

   
2016ء سے
Flag Counter