’’آپ نے پوچھا (سوالنامے، انٹرویوز، مراسلے)‘‘

   
حوالہ: 
تاریخ : 
یکم جولائی ۲۰۲۳ء

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔

مختلف دینی و ملی مسائل پر اظہارِ خیال تحریری اور تقریری صورت میں گزشتہ چھ عشروں سے میرا معمول چلا آ رہا ہے جو مضامین، تقاریر، سوال و جواب، انٹرویوز اور اخباری بیانات کے ساتھ ساتھ اب ٹویٹس کی صورت میں بھی ہوتا ہے۔ میرے چھوٹے فرزند حافظ ناصر الدین خان عامر نے ۲۰۱۶ء سے zahidrashdi.org کے عنوان سے ویب سائیٹ قائم کر رکھی ہے جس پر وہ اب تک تینتالیس سو سے زائد تحریریں جمع کر چکا ہے اور مزید کا سلسلہ جاری ہے۔ اب عزیز موصوف نے مختلف عنوانات پر ان تحریروں کے کتابی مجموعے مرتب کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے جیسا کہ زیر نظر مجموعہ ان سوالات و جوابات اور انٹرویوز پر مشتمل ہے جو مختلف جرائد و رسائل میں شائع ہو چکے ہیں۔ قارئین سے دعا کی التماس ہے کہ اللہ رب العزت اس محنت کو قبول فرمائیں، زیادہ سے زیادہ لوگوں کے لیے نفع بخش بنائیں، اور عزیز موصوف کو سعادتِ دارین سے نوازیں، آمین یا رب العالمین۔

   
2016ء سے
Flag Counter