’’تبلیغی جماعت‘‘

   
۳۰ اکتوبر ۲۰۲۳ء

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔

دورِ حاضر میں سادہ اور عام فہم انداز میں مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور دینی ماحول میں واپس لانے کی کوشش اور اس کے لیے دعوت و تربیت کا سب سے بڑا دائرہ تبلیغی جماعت کا ہے جو بلاشبہ حضرت مولانا محمد الیاس کاندھلوی قدس اللہ سرہ العزیز کی مخلصانہ مساعی اور جہدِ مسلسل کا ثمرہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس عمل و محنت نے پوری دنیا میں وسعت و پذیرائی حاصل کی ہے اور بحمد اللہ تعالیٰ اس کے کام اور ثمرات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، اللہم زد فزد۔

تبلیغی جماعت کے ساتھ میرا اس حد تک تعلق بچپن سے چلا آ رہا ہے کہ وقتاً‌ فوقتاً‌ اس کے اجتماعات میں حاضری دیتا ہوں، اس محنت میں شریک ہونے والوں کی حوصلہ افزائی کے راستے تلاش کرتا ہوں، اور جہاں تک میری یادداشت کام کرتی ہے میں نے پہلا سہ روزہ غالباً‌ ۱۹۶۳ء کے دوران گکھڑ کے قریبی گاؤں کوٹ نورا میں لگایا تھا، اور اب بھی گوجرانوالہ کے علماء کرام کی جماعت کے ساتھ سال میں ایک سہ روزہ میری ترتیب میں شامل ہوتا ہے، فالحمد للہ علیٰ ذٰلک۔

اس دوران مختلف مواقع پر بیانات کے ساتھ ساتھ اخباری مضامین اور کالموں کی صورت میں بھی اس کارِ خیر میں شمولیت کی سعادت حاصل ہوتی رہی ہے، ان میں سے میسر بیانات اور مضامین زیرنظرِ مجموعہ کی صورت میں قارئین کی خدمت میں اس درخواست کے ساتھ پیش کیے جا رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا فرمائیں کہ یہ چھوٹی سی کاوش ہمارے لیے ذخیرۂ آخرت اور نجات کا باعث بن جائے، آمین یا رب العالمین۔

   
2016ء سے
Flag Counter