عوامی مجلس کے کارکنوں کا ضمانت پر رہائی سے انکار

   
۸ اکتوبر ۱۹۷۶ء

جمعیۃ علماء اسلام کے مرکزی ناظم نشر و اشاعت اور عوامی مجلسِ تحفظِ مدارس و مساجد کے راہنما مولانا زاہد الراشدی (راقم الحروف) نے اپنے ۲۵ سے زائد رفقاء سمیت مسجد نور کی غیر مشروط واگزاری کے واضح اعلان سے قبل ضمانتوں پر رہائی سے انکار کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ اگر ان کی مرضی کے خلاف ان کی ضمانتیں کرائی گئیں تو وہ دوبارہ جلوس نکال کر گرفتاریاں پیش کر دیں گے۔

واضح رہے کہ مسجد نور (مدرسہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ) کی واگزاری کے سلسلے میں عوامی مجلس اور صوبائی حکومت کے درمیان کچھ دنوں سے مذاکرات ہو رہے ہیں اور ان مذاکرات کے پیش نظر ہی عوامی مجلس نے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ سردست روک رکھا ہے۔ گزشتہ روز عوامی مجلس نے مذاکرات کی رفتار پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے عید الفطر سے قبل اسیر کارکنوں کی ضمانتیں کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن مولانا زاہد الراشدی اور ان کے مندرجہ ذیل ۲۵ سے زائد رفقاء نے مذاکرات کو حکومت کا تاخیری حربہ قرار دیتے ہوئے ضمانت پر رہائی سے انکار کر دیا ہے۔ اسیر کارکنوں کے ساتھ عوامی مجلس کا رابطہ قائم ہے اور مجلس کے راہنما ان پر مسلسل زور دے رہے ہیں کہ وہ عوامی مجلس کے فیصلہ کے مطابق ضمانتوں پر رہائی قبول کر لیں۔

ضمانتوں پر رہائی سے انکار کرنے والے کارکن مندرجہ ذیل ہیں:

(۱) مولانا قاری عبد القدوس خان (جنرل سیکرٹری جمعیۃ اہل سنت والجماعت گوجرانوالہ۔ نامزد خطیب محکمہ اوقاف برائے مسجد نور)

(۲) مولوی محمد شفیع (سالار جمعیۃ علماء اسلام جہلم)

(۳) مولانا محمد حنیف انور (ناظم نشر و اشاعت جمعیۃ علماء اسلام تحصیل گوجرانوالہ)

(۴) محمد یوسف (ناظم جمعیۃ علماء اسلام حلقہ گھنٹہ گھر گوجرانوالہ)

(۵) قاری محمد نذیر فاروقی (ناظم اعلیٰ جمعیۃ طلباء اسلام آزاد کشمیر)

(۶) حافظ عبد الحق خان بشیر (صدر جمعیۃ طلباء اسلام گوجرانوالہ)

(۷) حافظ شوکت محمود (صدر جمعیۃ طلباء اسلام حافظ آباد)

(۸) اشتیاق احمد (جنرل سیکرٹری جمعیۃ طلباء اسلام حافظ آباد)

(۹) مولانا محمد اسماعیل

(۱۰) مولانا محمد اشرف صابر

(۱۱) حافظ محمد فاروق

(۱۲) حافظ عبد الجبار

(۱۳) غلام اللہ خان

(۱۴) عبد الغفور آف گوجرانوالہ

(۱۵) خواجہ شبیر حسین

(۱۶) خواجہ محمد رفیق

(۱۷) محمد یاسین آف جہلم

(۱۸) محمد اشرف

(۱۹) لیاقت علی آف حافظ آباد

(۲۰) مولوی محمد امین آف لاہور

(۲۱) حافظ عبد الغفور ہزاروی

(۲۲) حافظ محمد عقیل قریشی ہزاروی

(۲۳) عبد السلام ہزاروی

(۲۴) حافظ نور حسین چکوال

(۲۵) حافظ محمد سعید اللہ

(۲۶) محمد عباس آف چوہڑکانہ وغیرہ

   
2016ء سے
Flag Counter