حضرت مولانا محمد سفیان قاسمی کے نام مکتوب

   
۲۴ اپریل ۲۰۱۸ء

باسمہ سبحانہ

محترمی و مکرمی حضرت مولانا محمد سفیان قاسمی صاحب زیدت مکارمکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مزاج گرامی؟

معذرت خواہ ہوں کہ آج جس وقت آپ نے فون کیا میں ٹریفک کے رش میں پھنسا ہوا تھا اور آواز صاف سنائی نہیں دے رہی تھی اس لیے بات نہ ہو سکی۔

حضرت مولانا محمد سالم قاسمی نور اللہ مرقدہ کی وفات حسرت آیات پر آپ سے براہ راست رابطہ نہیں ہو سکا تھا، یہ ہم سب کا مشترکہ صدمہ ہے اور ہم سب ایک دوسرے کی تعزیت کے مستحق ہیں۔ یقیناً‌ یہ دور ’’یقبض العلم بقبض العلماء‘‘ کا منظر پیش کر رہا ہے اور اہلِ علم ایک ایک کر کے ہم سے رخصت ہوتے جا رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ حضرت مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سے نوازیں اور آپ سب اہلِ خاندان و اہلِ دارالعلوم کو صبر و حوصلہ کے ساتھ حضرت رحمہ اللہ تعالیٰ کی حسنات و روایات کا سلسلہ جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائیں، آمین یا رب العالمین۔

ان دنوں سفری مصروفیات بہت زیادہ ہیں، مدارس کے سالانہ اجتماعات مسلسل چل رہے ہیں، کل بدھ کو صبح نو بجے (آپ کے وقت کے مطابق) آپ سے فون پر گفتگو کے لیے رابطہ کروں گا، ان شاء اللہ تعالیٰ۔

حضرات و احباب سے سلام، دعا اور تعزیت۔

شکریہ! والسلام
ابوعمار زاہد الراشدی
گوجرانوالہ، پاکستان


   
2016ء سے
Flag Counter