علماء کرام کے دروس قرآن

   
۱۴ دسمبر ۲۰۲۲ء

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔

حضرت مولانا حافظ گلزار احمد آزاد ہمارے شہر کے باذوق اور باہمت علماء کرام میں سے ہیں جو گزشتہ نصف صدی سے تعلیمی، فکری اور تحریکی میدانوں میں مسلسل سرگرم عمل ہیں۔ وہ جامعہ رشیدیہ ساہیوال اور جامعۃ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ کے فیض یافتہ اور دونوں اداروں کے مسلکی اور تحریکی مزاج و ذوق کا امتزاج ہیں۔ وہ ہر سال رمضان المبارک میں مختلف علماء کرام کے دروس قرآن کریم اور متعدد عنوانات پر ان کے خطبات کا بطور خاص اہتمام کرتے ہیں جو دورِ حاضر میں دین کے فہم اور اس کے تقاضوں کے ادراک کے لیے بہت مفید اور مؤثر ہوتے ہیں اور مجھے بھی ان میں شرکت کا موقع مل جاتا ہے، فالحمد للہ علیٰ ذٰلک۔

مولانا حافظ گلزار احمد آزاد نے اس سلسلہ میں ایک سال کے دروس و خطابت کو تحریر کر کے درج ذیل مجموعہ کی صورت میں مرتب کیا ہے جو ان کے حسن ذوق کی علامت ہے اور آج کے حالات میں دین کی اہم خدمت ہے، اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کے لیے نفع بخش بنائیں، آمین یا رب العالمین۔

   
2016ء سے
Flag Counter