تعارف و تبصرہ

   
جولائی ۲۰۰۴ء

حکیم الامت اکیڈمی مانچسٹر کے رسائل

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا مہاجر مدنی کے خلیفہ مجاز الحاج ابراہیم یوسف باوا رنگونی اور ان کے لائق فرزند مولانا حافظ محمد اقبال رنگونی ادارہ اشاعت الاسلام گلاسٹر اور حکیم الامت اکیڈمی مانچسٹر (برطانیہ) کی طرف سے مختلف دینی موضوعات پر مفید اور معلوماتی کتابچے شائع کرتے رہتے ہیں اور برطانیہ میں مقیم مسلمانوں کے عقائد کی اصلاح اور دینی اصلاح کے لیے مسلسل مصروف کار رہتے ہیں۔ اس وقت ان کے مندرجہ ذیل رسائل ہمارے پیش نظر ہیں:

’’مجموعہ قرآنی اعمال‘‘: اس میں قرآن کریم کی دعاؤں اور روحانی اعمال کا ایک مجموعہ پیش کیا گیا ہے۔

’’رمضان کے روزے‘‘: اس میں روزے کی فرضیت، فضیلت اور مسائل کا عام فہم انداز میں ذکر کیا گیا ہے۔

’’صحاح ستہ‘‘: اس میں خلفائے راشدین کے علاوہ عشرہ مبشرہ میں شامل چھ بزرگوں کے حالات زندگی اور فضائل و مناقب کا تذکرہ ہے۔

’’حضرت امیر معاویہؓ‘‘: سیدنا حضرت امیر معاویہ کے بارے میں حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ کی مختلف تحریرات و ملفوظات کو مرتب انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

’’امام اعظم ابو حنیفہؒ‘‘: حضرت امام ابو حنیفہؒ کی شخصیت اور علمی مقام کے بارے میں امام عبد الوہاب شعرانی کے ارشادات کو حافظ محمد اقبال رنگونی نے خوب صورت انداز میں مرتب کیا ہے۔

’’ماتم نہ کیجیے‘‘: اس میں ماتم کے بارے میں قرآن و سنت اور ائمہ اہل بیت کے ارشادات کی روشنی میں شرعی مسئلہ کی وضاحت کی گئی ہے۔

’’تذکرۂ محمود‘‘: برما کے بزرگ عالم دین اور مفتی اعظم حضرت مولانا مفتی محمود داؤد ہاشم یوسف کے حالات زندگی اور علمی و دینی خدمات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں یہ تمام رسالے مکتبہ الفاروق، ۱۹۔ سلطان پورہ روڈ لاہور سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

   
2016ء سے
Flag Counter