تعلیمات اِلٰہی کی خوبصورت کتاب
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ مولانا حافظ گلزار احمد آزاد نے آج گفتگو کے لیے ’’خوبصورت کتاب‘‘ کا منفرد سا عنوان دیا ہے۔ قرآن مجید سے زیادہ خوبصورت کتاب کون سی ہو گی اور صاحبِ قرآن سے زیادہ خوبصورت شخصیت کونسی ہو گی؟ قرآن مجید سے زیادہ اس کا حسن کون بیان کرے گا اور قرآن مجید سے زیادہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حسن کون بیان کرے گا؟ اسی حوالے سے چند باتیں آج عرض کرنا چاہوں گا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
غلط خبریں انتشار کا باعث بنتی ہیں
روزنامہ اوصاف لاہور ۲۴ مارچ ۲۰۲۵ء میں شائع شدہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی غلط معلومات پاکستان میں انتشار پھیلا رہی ہیں اس لیے ذرائع ابلاغ کے حوالہ سے اصلاحات جاری کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ہماری پرانی معاشرتی شکایت ہے کہ غلط اور ادھوری معلومات کے ذریعہ مختلف حلقوں اور طبقات میں غلط فہمیاں پیدا کی جاتی ہیں جو مختلف نوع کے انتشار بلکہ خلفشار کا باعث بنتی ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
نوافل کی پابندی کا ذوق اور اس کی برکات
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ روحانی سلسلوں میں ہمارا تعلق سلسلہ نقشبندیہ سے ہے، میرا تو قادری سلسلہ سے بھی ہے، لیکن ہمارا عمومی تعلق سلسلہ نقشبندیہ سے ہے، اس حوالے سے بھی کہ والد محترم حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ تعالیٰ سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ کے بہت بڑے شیخ حضرت مولانا حسین علی صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ آف واں بھچراں کے مرید بھی تھے اور ان کے مجاز بھی تھے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مجلس کی کیفیت کا لحاظ
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ مجلس کے بھی آداب ہوتے ہیں جن کا لحاظ کرنا چاہیے اور کرنا پڑتا ہے، کوئی مجلس کسی بھی سطح کی ہو۔ قرآن مجید نے بھی اس کے آداب بیان فرمائے ہیں، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی بیان فرمائے ہیں، اور صحابہ کرامؓ سے بھی بہت سی باتیں منقول ہیں۔ مثلاً قرآن پاک نے کہا ’’یا ایھا الذین اٰمنوا اذا قیل لکم تفسحوا فی المجالس فافسحوا یفسح اللہ لکم‘‘ مجلس میں اگر رش زیادہ ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تحریکِ آزادی اور تحریکِ پاکستان
اگست کا وسطی عشرہ چل رہا ہے، ملک بھر میں چودہ اگست کو یومِ آزادی منانے کی تیاریاں جاری ہیں اور ان دنوں تحریکِ آزادی اور تحریکِ پاکستان وغیرہ کا تذکرہ ہوتا ہے، آج کی گفتگو انہی دو تین حوالوں سے ہو گی۔ ۱۴ اگست ۱۹۴۷ء سے پہلے دنیا کے نقشے پر پاکستان کے نام سے کوئی ملک موجود نہیں تھا۔ اس سے پہلے یہ سارا خطہ جو جنوبی ایشیا کہلاتا ہے یعنی پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش، برما، نیپال ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ایک دوسرے کے ناپسندیدہ تذکرہ کی ممانعت
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ جہاں دوست اکٹھے رہتے ہوں تو بے تکلفی ہو جاتی ہے اور پھر بہت سی اچھی عادتیں بھی پڑ جاتی ہیں، بہت سی غلط عادتیں بھی، جن میں ایک دوسرے کے نام ڈالنا، ایک دوسرے کی کمزوریاں نکالنا کہ اس کی آنکھ ایسی ہے، اس کا کان ایسا ہے، اس کے پاؤں ایسے ہیں، اس کا قد ایسا ہے، کوئی نہ کوئی ایسی بات۔ اس کو قرآن کریم نے کہا ہے ’’ویل لکل ہمزۃ لمزۃ‘‘ (الہمزۃ ۱) ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
حافظ حسین احمدؒ کی وفات
مجھے اب ان کی باتیں یاد آتی ہیں، بڑے ظریف الطبع آدمی تھے، بڑے اچھے بزرگ تھے، آخری عمر بڑی بیماری میں گزاری ہے، شوگر کے مریض تھے، ان کا کل انتقال ہو گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے ممبر بھی رہے ہیں، سینٹ کے ممبر بھی رہے ہیں، حکومت کا حصہ بھی رہے ہیں، اپوزیشن میں بھی رہے ہیں، بڑے ظریف الطبع بزرگ تھے، بڑی ہلکی پھلکی بات کیا کرتے تھے مزاحیہ انداز میں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
انسانی سماج اور آسمانی تعلیمات
آج مذہبی آزادی، مذہبی حقوق اور مذہبی مساوات کے حوالے سے بات کرنا چاہتا ہوں۔ مسلمانوں اور غیر مسلموں کے مذہبی حقوق کے حوالے سے ہم کہیں فرق کرتے ہیں تو اعتراض ہوتا ہے کہ آپ ملک میں رہنے والی کچھ آبادی کے مذہبی حقوق کو اپنے حقوق سے مختلف شمار کرتے ہیں جس سے مذہبی مساوات نہیں رہتی۔ اسی طرح غیرمسلم اقلیتوں پر کسی حوالے سے پابندی لگاتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ماہنامہ ’’الحق‘‘ کا مولانا عبد القیوم حقانی نمبر
حضرت مولانا عبد القیوم حقانی کے ساتھ گذشتہ نصف صدی سے رابطہ ہے جو مسلکی، تعلیمی اور جماعتی دائروں سے بڑھ کر فکری و ذہنی ہم آہنگی اور رفاقت میں دن بدن وسعت پذیر ہے۔ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد الحق قدس اللہ سرہ العزیز کی خدمت میں سلام و دعا کی غرض سے کبھی حاضری ہوتی تو ان کی خدمت اور ان سے استفادہ میں ہمیشہ مولانا عبد القیوم حقانی کو منہمک دیکھتا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
انبیاء کرامؑ کی اہانت کا جرم اور عالمی برادری
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ گرامی، حضرات انبیاء کرام علیہم الصلوات والتسلیمات کے ناموس اور عزت کے ساتھ بیداری بڑھ رہی ہے اور آج اس بیداری کے اظہار کے لیے حکومتِ پاکستان کی اپیل پر پاکستان میں، پورے ملک میں یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت منایا جا رہا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- 1
- 2
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »