مولانا امیر الزمان خانؒ

   
۳۰ جون ۱۹۸۹ء

آزاد کشمیر کے بزرگ عالم دین، جمعیۃ علماء اسلام کے سرگرم رہنما او رمدرسہ قاسم العلوم نعمان پورہ ضلع باغ کے بانی و مہتمم حضرت مولانا امیر الزمان خان گزشتہ روز طویل علالت کے بعد اسلام آباد کے پولی کلینک میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مولانا امیر الزمان خانؒ دارالعلوم دیوبند کے فاضل تھے اور ان کا شمار آزاد کشمیر کے ان مجاہد اور بے باک علماء میں ہوتا ہے جو نہ صرف آزادیٔ کشمیر کی جنگ میں عملاً شریک ہوئے بلکہ آزاد کشمیر میں اسلامی قوانین کے نفاذ میں بھی انہوں نے فیصلہ کن کردار ادا کی۔ انہوں نے شب و روز محنت کر کے آزاد کشمیر میں جمعیۃ علماء کو منظم کیا اور علماء کشمیر کو سیاسی پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لیے انتھک جدوجہد کی۔

چند سال قبل دھیر کوٹ میں مولانا موصوف پر اہل بدعت نے حملہ کیا جس سے مولانا کی آنکھیں متاثر ہوئیں اور اس کے بعد مسلسل بیمار رہنے لگے۔ کچھ عرصہ سے اسلام آباد پولی کلینک میں زیر علاج تھے۔ اللہ رب العزت مولانا مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور پسماندگان کو صبرِ جمیل کے ساتھ ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائیں، آمین یا رب العالمین۔

   
2016ء سے
Flag Counter