جزیرۃ العرب کیا ہے؟

حضرت صدیق اکبرؓ نے حضور ﷺ کے جانشین کے طور پر جب ریاست کا چارج لیا تو یمن، بحرین، نجران اور نجد سمیت پورا جزیرۃ العرب ریاست مدینہ میں شامل تھا۔ جزیرۃ العرب سے تعارف ہے کیا چیز ہے یہ؟ کبھی دنیا کا نقشہ دیکھا ہے؟ ایک جگہ ایسی ہے کہ تین طرف سمندر ہے اور درمیان میں زمینی پٹی ہے۔ تین طرف سمندر ہے اور درمیان میں ایک زمین کا ٹکڑا ہے، یہ جزیرۃ العرب ہے۔ جزیرۃ سمندر کے درمیان ہوتا ہے، یہ تین طرف سے سمندر کے درمیان ہے، چوتھی طرف خشکی ہے۔ اس میں یمن ہے، سعودیہ ہے، عرب امارات ہیں اور بحرین وغیرہ ہیں۔

جناب رسول اللہ ﷺ جب تشریف لائے ہیں تو ریاست کہاں قائم ہوئی؟ یثرب اور گرد و نواح کی ساحلی پٹی پر۔ لیکن دس سال میں یہ ریاست کتنے دائرے میں پھیل گئی؟ پورا جزیرۃ العرب اس کے اندر تھا۔

2016ء سے
Flag Counter