’’چند معاصر مذاہب کا تعارفی مطالعہ‘‘

   
۲۱ جون ۲۰۲۳ء

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔

ہمارے ہاں ’’تقابلِ ادیان‘‘ کے عنوان سے مختلف اداروں میں کورسز منعقد ہوتے رہتے ہیں جن میں عام طور پر ادیان و مذاہب کے ساتھ ہمارے اعتقادی مباحث علماء کرام اور طلبہ کو پڑھائے جاتے ہیں اور ہر سال ہزاروں حضرات اس سے مستفید ہوتے ہیں۔ مجھے بھی کافی عرصہ سے ان کورسز میں شرکت اور گزارشات پیش کرنے کا موقع مل رہا ہے، جو انتہائی ضروری اور مفید ہیں، مگر اس سلسلہ میں میری گزارش یہ ہوتی ہے کہ اعتقادی مباحث کے ساتھ ساتھ ان گروہوں کا تعارف اور ان کے ساتھ مسلم معاشرہ کو درپیش معاملات بھی ہمارے پیش نظر رہنے چاہئیں اور علماء کرام و طلبہ کو ان سے واقف کرانا بھی ضروری ہے، چنانچہ ایسے کورسز میں میری گفتگو اسی دائرہ میں ہوتی ہے۔ کچھ عرصہ قبل الشریعہ اکادمی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام اس موضوع پر ایک کورس میں کی گئی گزارشات کو مرتب صورت میں قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ امید ہے کہ یہ معروضات اساتذہ و طلبہ اور دینی کارکنوں کے لیے مفید ثابت ہوں گی، اللہ تعالیٰ قبولیت سے نوازیں اور اس کے ثمرات سے ہم سب کو بہرہ ور فرمائیں، آمین یا رب العالمین۔

   
2016ء سے
Flag Counter