الیکشن ۲۰۱۸ء : رائے دہندگان کے نام مکتوب

   
۳ جولائی ۲۰۱۸ء

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

محترمی و مکرمی! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مزاج گرامی؟

گزارش ہے کہ اجتماعی دینی و قومی مسائل و معاملات میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا مشترکہ فورم پر قوم کی راہنمائی کے لیے سامنے آنا ہمیشہ سے ہماری روایت چلی آرہی ہے۔ جیسا کہ تحریک پاکستان، تحریک ختم نبوت، تحریک نظام مصطفٰیؐ اور تحریک تحفظ ناموس رسالتؐ میں دینی مکاتب فکر کا اتحاد و اشتراک قومی تاریخ کا روشن باب ہے۔ جبکہ یہ ہماری ملی و قومی ضرورت بھی ہے کہ اس وقت ہم جس بحران اور خلفشار سے دوچار ہیں اس سے اجتماعی دینی قیادت ہی ملک و قوم کو نجات دلا سکتی ہے۔ ان حالات میں تمام مذہبی مکاتب فکر کے سرکردہ راہنماؤں کا ’’متحدہ مجلس عمل‘‘ کے پلیٹ فارم کو دوبارہ متحرک کر کے ۲۵ جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے مشترکہ طور پر میدان میں آنا ملک کے بہتر مستقبل کے لیے امید کی ایک کرن ہے۔ اس لیے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ متحدہ مجلس عمل کی بھرپور حمایت کریں اور انتخابات میں اس کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے محنت کریں۔

ضلع گوجرانوالہ کے مختلف حلقوں سے الیکشن میں متحدہ مجلس عمل کی طرف سے حصہ لینے والوں کی فہرست درج ذیل ہے ۔آنجناب سے گزارش ہے کہ خود بھی انہیں سپورٹ کریں اور اپنے حلقۂ اثر میں دیگر احباب کو بھی اس طرف توجہ دلائیں تاکہ ہم اس موقع پر اپنے دینی و قومی فریضہ سے صحیح طور پر عہدہ برآ ہو سکیں۔ امید ہے کہ آپ اس گزارش کو سنجیدہ توجہ سے نوازیں گے۔

شکریہ، والسلام،
ابوعمار زاہد الراشدی
خطیب مرکزی جامع مسجد گوجرانوالہ

امیدواران اور ان کے حلقے:

NA-80       ڈاکٹر عبید اللہ گوہر

NA-81       حافظ حمید الدین اعوان

NA-82       فرقان عزیز بٹ

PP-51       محمد مشتاق بٹ

PP-52       مرزا محمد تقی

PP-53       خرم سلیم کھوکھر

PP-54       ڈاکٹر عبد الرحمان پن

PP-55       چودھری محمد یاسین کمبوہ

PP-56       اہلیہ محترمہ ڈاکٹر عبید اللہ گوہر

PP-57       مشتاق ابراہیم

PP-58       محمد یوسف بٹ

PP-62       بلال قدرت بٹ

PP-64       رانا ظفر اقبال

   
2016ء سے
Flag Counter