بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔
اخبارات و جرائد میں شائع ہونے والے مضامین اور کالموں کے علاوہ دروس و خطبات میں بھی قرآن کریم کی عظمت و فضیلت کے ساتھ ساتھ عصرِ حاضر میں قرآنی تعلیمات کی اہمیت و ضرورت میری گفتگو کا موضوع چلے آ رہے ہیں۔ مولانا حافظ کامران حیدر نے ان کا ایک انتخاب ’’قرآن کریم اور عصرِ حاضر‘‘ کے عنوان سے زیر نظر مجموعہ میں پیش کیا ہے جو ان کے حسنِ ذوق کی علامت ہے۔
حضرت مولانا مفتی محمد سعید خان صاحب زید مجدہم⋆ کا شکر گزار ہوں کہ ان کے توجہ دلانے سے انہی کی نگرانی میں حافظ کامران حیدر مختلف عنوانات پر میرے ان مضامین و بیانات کے مجموعے ترتیب دے رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر سے نوازیں اور اس کارِ خیر کو ہم سب کے لیے ذخیرۂ آخرت بنائیں۔ آمین یا رب العالمین۔
★ خلیفہ مجاز حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ اور بانی و سرپرست ’’الندوۃ ایجوکیشنل ٹرسٹ‘‘، چھتر، اسلام آباد