اساتذہ جامعہ نصرۃ العلوم کے نام مکتوب

   
۲۹ اَگست ۲۰۲۰ء

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔ مزاج گرامی؟

گزارش ہے کہ بحمد اللہ تعالٰی جامعہ نصرۃ العلوم میں اسباق کا آغاز ہو چکا ہے۔ اللہ تعالٰی خیر و عافیت کے ساتھ ہم سب کو یہ خدمت توجہ اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائیں، آمین یا رب العالمین۔

میں اس موقع پر بطور خاص سب اساتذہ سے گزارش کرنا چاہ رہا ہوں کہ کرونا بحران کی وجہ سے کم و بیش دو ماہ کی تاخیر پہلے ہی ہو چکی ہے، جبکہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی طرف سے تعلیمی نصاب مکمل کرنے کی ہدایات بھی سامنے آئی ہیں۔ اس کے ساتھ میری معلومات اور اندازے کے مطابق وفاق المدارس کے گزشتہ سال کے امتحانات میں ہمارے جامعہ کا مجموعی رزلٹ تسلی بخش نہیں ہے۔

اس لیے ہم سب اساتذہ کو اس سال زیادہ دل جمعی، پابندی اور محنت کے ساتھ اپنے تدریسی کام کی طرف توجہ دینا ہو گی تاکہ سالِ رواں کے تعلیمی ماحول کو زیادہ سے زیادہ بہتر بناتے ہوئے ہم سالانہ امتحانات میں جامعہ کے شایانِ شان اچھے نتائج حاصل کر سکیں، جو بہرحال ہماری ہی ذمہ داری بنتی ہے۔ امید ہے کہ اس گزارش پر سب اساتذہ خصوصی توجہ فرمائیں گے۔

بے حد شکریہ، والسلام
ابوعمار زاہد الراشدی
صدر مدرس و ناظم تعلیمات جامعہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ


   
2016ء سے
Flag Counter