حضرت مولانا محمد اجمل خانؒ کی وفات

   
مرکزی جامع مسجد، شیرانوالہ باغ، گوجرانوالہ
۲۴ مئی ۲۰۰۲ء

(جمعۃ المبارک کے بیان کا حالات و واقعات والا حصہ)

ہمارے ملک کے معروف بزرگ، عالمِ دین، خطیب حضرت مولانا محمد اجمل خان صاحبؒ کا انتقال ہوگیا ہے۔ جنہوں نے تقریباً‌ چالیس سال تک خطابت کی دنیا میں حکمرانی کی ہے، وہ اپنے دور کے بہت بڑے خطیب تھے، اور صرف خطیب نہیں تھے، بہت بڑے عالم تھے، صاحبِ مطالعہ تھے، اللہ کے عبادت گزار تھے، نیک تھے، متقی تھے، مجاہد تھے۔ سچی بات یہ ہے کہ ذاتی حوالے سے جو بزرگ مجھ پر شفقت فرمایا کرتے تھے، دعائیں دیا کرتے تھے، ان میں حضرت مولانا محمد اجمل خان صاحبؒ کا شمار صفِ اول میں ہوتا ہے۔ میں ذاتی طور پر ایک دعا گو بزرگ سے محروم ہوگیا ہوں۔

آج اہلِ حق کا حلقہ ایک متقی، پرہیز گار، مجاہد، حق گو اور نیک عالم سے محروم ہوگیا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت مولانا کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے، آمین۔

2016ء سے
Flag Counter