رپورٹس

متفرق رپورٹس

پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی نے مدرسہ قاسمیہ ہمک اسلام آباد میں علماء کرام کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ دینی و قومی حوالوں سے در پیش مسائل بالخصوص غیر ملکی ایجنڈے کے تحت کی جانے والی قانونی، تعلیمی اور معاشرتی تبدیلیوں پر مسلسل نظر رکھنا علماء کرام کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے، جس کے لیے دو باتوں کا اہتمام لازمی ہے: مکمل تحریر

۳۱ جولائی ۲۰۲۴ء

اپریل ۲۰۲۴ء کی رپورٹس

حفظِ قرآن کی سعادت حاصل ہونا بہت بڑی خوش نصیبی ہے۔ گکھڑ منڈی (محمد گلشاد سلیمی) حفظِ قرآن کی سعادت حاصل ہونا بہت بڑی خوش نصیبی ہے۔ حافظ قرآن ہونا ایسا اعزاز ہے جو دنیا و آخرت میں ہمیشہ رہنے والا ہے۔ قرآن کتابِ ہدایت بھی ہے، کتابِ شفا بھی، اور کتابِ انقلاب بھی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے قرآن میں ان سب پر خوشی منانے کا کہا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۳۰ اپریل ۲۰۲۴ء

مارچ ۲۰۲۴ء کی رپورٹس

دینی و عصری طبقات کے امتزاج کا خواب: الشریعہ اکادمی کے زیر اہتمام تین سالہ آن لائن درسِ نظامی اور ایک سالہ التخصص فی الدعوۃ والارشاد کورسز کے اختتام پر منعقدہ تقریبِ اعزاز سے خطاب کرتے ہوئے مولانا زاہد الراشدی صاحب نے سب سے پہلے درسِ نظامی اور تخصص مکمل کرنے والے شرکاء اور اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی اور آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد فرمایا کہ پچپن سال سے میرے ذہن میں ایک خواب اٹکا ہوا تھا جسے اب مکمل ہوتا دیکھ رہا ہوں۔ جس طرح شیخ الہند رحمہ اللہ نے دارالعلوم دیوبند اور علی گڑھ کو جوڑنے کی کوشش کی اور یہ فرمایا تھا کہ یہ دونوں ملیں گے تو کام بنے گا۔ امت کا کام، ملت کا کام، دین کا کام ان دون مکمل تحریر

۳۱ مارچ ۲۰۲۴ء

فروری ۲۰۲۴ء کی رپورٹس

مولانا زاہد الراشدی کی قوم سے اپیل: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ کل ۸ فروری ۲۰۲۴ء کو ملک بھر میں قومی اور صوبائی انتخابات ہو رہے ہیں، قوم آئندہ پانچ سال کے لیے قومی اور صوبائی حکومتوں کا، پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کا انتخاب کرے گی۔ یہ بہت نازک مرحلہ ہے۔ اس موقع پر میں گزارش کرنا چاہوں گا کہ تمام حلقوں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۹ فروری ۲۰۲۴ء

جنوری ۲۰۲۴ء کی رپورٹس

ملک و ملت اور دین سے وفاداری کا عہد کرنے والے امیدواروں کو ووٹ دیں: ۳۱ جنوری ۲۰۲۴ء بروز بدھ بعد نماز ظہر جامع مسجد مکی کوکاکولا سٹاپ ملتان روڈ لاہور میں پاکستان شریعت کونسل لاہور کے زیرِ اہتمام ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان ’’مسئلہ فلسطین / قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات/ ملکی و بین الاقوامی صورتحال تھا‘‘ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۳۱ جنوری ۲۰۲۴ء

دسمبر ۲۰۲۳ء کی رپورٹس

ضلع وزیرآباد میں پاکستان شریعت کونسل کی تشکیل کا فیصلہ: پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی قومی فلسطین کنونشن میں شرکت کیلئے اسلام آباد جاتے ہوئے آج صبح وزیر آباد میں تھوڑی دیر رکے اور مدنی مسجد الٰہ آباد میں جماعتی احباب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پروفیسر حافظ منیر احمد، مولانا قاری محمد عثمان رمضان، مولانا حافظ امجد محمود معاویہ، مولانا حافظ نصر الدین خان عمر ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۳۱ دسمبر ۲۰۲۳ء

۲۰۲۳ء کی متفرق رپورٹس

متحدہ علماء کونسل پاکستان نے محکمہ تعلیم کی طرف سے دینی مدارس کی متوازی رجسٹریشن اور اوقاف ایکٹ کے تحت دینی قیادتوں کو اعتماد میں لیے بغیر محکمہ اوقاف کی سرگرمیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، اور محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ دینی قیادتوں کو اعتماد میں لے کر کام کو آگے بڑھایا جائے۔ یہ مطالبہ آج ۱۳ فروری ۲۰۲۳ء کو لاہور میں مولانا عبد الرؤف ملک کی زیر صدارت ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۰۲۳ء

نومبر ۲۰۲۳ء کی رپورٹس

اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کیا جائے گا: قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار) مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان شریعت کونسل علامہ زاہد الراشدی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وجود کو کبھی تسلیم نہیں کیا جائے گا اور اس کا وجود بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’پاسبان پاکستان‘‘ کے زیر اہتمام فلسطین کی حمایت میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۳۰ نومبر ۲۰۲۳ء

اکتوبر ۲۰۲۳ء کی رپورٹس

جامعہ نصرۃ العلوم کے قراء کرام کے اعزاز میں ایک خصوصی نشست: علامہ زاہد الراشدی صاحب کی سرپرستی میں خلافتِ راشدہ اسٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام ۵ اکتوبر ۲۰۲۳ء بروز جمعرات عصر کے متصل بعد خلافتِ راشدہ لائبریری مرکزی جامع مسجد شیرانوالہ باغ میں محکمہ اوقاف پاکستان کے زیر اہتمام گوجرانوالہ ڈویژنل حسنِ قراءت مسابقہ کے پوزیشن ہولڈرز طلباء کرام کے اعزاز میں عصرانے کا اہتمام کیا گیا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۳۱ اکتوبر ۲۰۲۳ء
2016ء سے
Flag Counter