صاحبزادہ شمس الدین آف موسیٰ زئی

   
تاریخ اشاعت: 
جون ۱۹۹۹ء

موسیٰ زئی شریف ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی معروف خانقاہ احمدیہ سعیدیہ کے بزرگ اور پاکستان شریعت کونسل صوبہ سرحد کے امیر حضرت صاحبزادہ شمس الدینؒ گزشتہ ہفتے انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کا شمار علاقہ کے سرکردہ دینی و سماجی راہنماؤں میں ہوتا تھا۔ گزشتہ ماہ وہ پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا فداء الرحمان درخواستی اور سیکرٹری جنرل (راقم الحروف) کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے دو روزہ دورہ کے موقع پر ہمارے ساتھ شریک رہے اور موسیٰ زئی شریف میں ہماری اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا مگر اس کے چند روز بعد وہ اس دارِ فانی سے رحلت کر گئے۔

پاکستان شریعت کونسل کے راہنماؤں مولانا فداء الرحمان درخواستی، راقم الحروف، مولانا منظور احمد چنیوٹی، مولانا اکرام الحق خیری، مولانا عبد الرشید انصاری، مولانا قاری سعید الرحمان، مولانا حامد علی رحمانی، مولانا قاری جمیل الرحمان اختر، مولانا سیف الرحمان ارائیں، مولانا مخدوم منظور احمد تونسوی، مولانا احسان اللہ ہزاروی، مولانا صلاح الدین فاروقی، اور مولانا حافظ مہر محمد میانوالوی نے صاحبزادہ صاحب مرحوم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ملی و دینی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے اور اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ہم ایک مشفق بزرگ اور مخلص ساتھی سے محروم ہوگئے ہیں۔ ان راہنماؤں نے خانقاہ احمدیہ سعیدیہ موسیٰ زئی شریف کے بزرگوں اور ساتھیوں اور مرحوم کے اہل خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کریں اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق سے نوازیں، آمین یا رب العالمین۔

   
2016ء سے
Flag Counter