امریکی ریاست نیو جرسی میں حلال فوڈ کا قانون

   
جولائی ۲۰۰۰ء

روزنامہ نوائے وقت لاہور ۱۸ جون ۲۰۰۰ء کی خبر ہے کہ

’’نیو جرسی امریکہ کی وہ پہلی ریاست بن گئی ہے جہاں حلال مصنوعات کی فروخت کے لیے بل منظور کیا گیا ہے جسے ’’حلال فوڈ بل‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ قانون سازی بل نمبر ۱۹۱۹ سیکشن ۱۔۸ کے بعد حلال کے نام پر صارفین کو حرام گوشت فراہم کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی میں آسانی ہو گی۔‘‘

امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں مسلمان ایک عرصہ سے حلال خوراک کے حصول اور اس کے لیے تحفظات کی فراہمی کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے وہاں بھی بعض نام نہاد مسلمان دکانوں پر حلال گوشت کا بورڈ لگا کر حرام گوشت اور اشیا فراہم کرنے سے باز نہیں آتے۔ ہمارا خیال ہے کہ امریکی ریاست نیو جرسی کا یہ قانون اس قسم کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے نافذ کیا گیا ہے، اور یہ مسلمانوں کی جدوجہد میں ایک اہم پیشرفت کی حیثیت رکھتا ہے اور اس سے ان ممالک میں مسلمانوں کے دینی تشخص کو مزید اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

   
2016ء سے
Flag Counter